ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جنگلاتی حیات اور اس کی رہائش گاہوں کے تحفظ کے لیےحکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات
Posted On:
21 JUL 2022 2:42PM by PIB Delhi
وزارت میں دستیاب معلومات کے مطابق ماضی قریب میں ہندوستان کے کسی بھی نسل کو معدوم قرار نہیں دیا گیا ہے۔
حکومت نے جنگلاتی حیات اور اس کی رہائش گاہوں کےتحفظ کے لیے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اس ضمن میں اٹھائے گئے اہم اقدامات میں شامل ہے:
- جنگلی زندگی کے (تحفظ) قانون، 1972 میں قانون کی دفعات کی خلاف ورزی پر سخت سزا فراہم کی گئی ہے۔ یہ قانون کسی بھی ایسے سامان ، گاڑی یا ہتھیار کو ضبط کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے جسے جنگلی حیات کے جرم کے ارتکار کے لیے استعمال کیا جاتا ہو۔ ہندوستان میں ٹائیگر، برفانی چیتا، گریٹ انڈین بسٹرڈ، گنگیٹک ڈولفن،ڈوگونگ وغیرہ جیسی ہندوستان میں پائی جانے والی نایاب اور خطرے سے دوچار نسلوں کو جنگلی زندگی کے (تحفظ) کے قانون 1972 کے شیڈول-1 میں درج کیا گیا ہے جس سے انھیں اعلی ترین تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔
- ملک کے محفوظ علاقے، یعنی نیشنل پارک،سینگچریز، کنزرویشن ریزرو اور کمیونٹی ریزور بنائے گئے ہیں جن میں جنگلی حیات کو بہتر تحفظ فراہم کرانے کے لیے اہم مسکنوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں خطرے سے دوچار نسلوں اور ان کے مسکن بھی شامل ہیں۔
- iii. جنگلاتی حیات کے بہتر تحفظ اور رہائش گاہ کی بہتری کے لیے جنگلاتی حیات کے مسکنوں کی مربوط ترقی کی مرکز کے زیر سرپرستی اسکیم کے تحت ریاستی نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔
- iv. مقامی کمیونٹیز ماحولیاتی ترقی کی سرگرمیوں کے لیے تحفظ کے اقدامات میں شامل ہیں جو جنگلاتی حیات کے تحفظ میں ، محکمہ جنگلات کی مدد کرتی ہیں۔
- جنگلاتی زندگی کے جرائم پر کنٹرول کی بیورو (ڈبلیو سی سی بی)، ریاست نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر جنگلی جانوروں اور جانوروں کے غیر قانونی شکار نیز غیر قانونی تجارت کے بارے میں انٹیلیجنس جمع کرتا ہے۔
- vi. ڈبلیو سی سی بی کی جانب سے جنگلاتی حیات کے غیر قانونی شکار اور تجارت پر متعلقہ ریاستی اور مرکزی ایجنسیوں کو احتیاطی تدابیر کرنے کے لیے الرٹ اور مشورے جاری کئے گئے تھے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.7898
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1843529)
Visitor Counter : 1144