کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل کی جمہوریہ سوڈان کی  وزیر تجارت اور سپلائی محترمہ امل صالح سعد محمدسے ملاقات


محترمہ پٹیل نے دورہ پر آئے ہوئے سوڈانی تجارت اور سپلائی کے وزیر سے کہا کہ وہ ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ ترجیحی مارکیٹ رسائی سے فائدہ اٹھائیں

Posted On: 20 JUL 2022 5:00PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت کی مرکزی وزیر مملکت (ایم او ایس)، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج جمہوریہ سوڈان کی تجارت اور سپلائی کی وزیر محترمہ امل صالح سعد محمد سے ملاقات کی، جو 20-19 جولائی 2022 کو منعقدہ ہندوستان-افریقہ گروتھ پارٹنرشپ پر 17ویں سی آئی آئی- ایگزیم  بینک کنکلیو میں شرکت کے لیے نئی دہلی کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

 

دونوں وزراء نے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سمندری تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ دونوں اطراف نے اس بات کو سراہا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات ہیں۔ سوڈان کے بہت سے طلباء ہندوستان بھر کے اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ دونوں اطراف نے تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ہمیشہ سوڈان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا رہا ہے اور ترقیاتی پروجیکٹوں، صلاحیت سازی اور انسانی امداد میں شراکت داری کی ہے۔ انہوں نے سوڈان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کی ڈیوٹی فری ٹیرف ترجیح (ڈی ایف ٹی پی) اسکیم برائے سب سے کم ترقی یافتہ ممالک (ایل ڈی سیز) اور ایل ڈی سیز کی خدمات سے چھوٹ کی اسکیموں کے تحت ہندوستان کی طرف سے پیش کردہ ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کو مؤثر طریقے سے استعمال کرے اور فائدہ اٹھائے۔

 

*************

( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(

U. No. 7879


(Release ID: 1843346)
Read this release in: English , Hindi