سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

کنّروں (مخنث)افراد  کے لئے شیلٹر ہوم

Posted On: 20 JUL 2022 3:07PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:20؍جولائی2022:

سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں اپنے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ وزارت نے گریما گرہ:مخنث  افراد کے لئے شیلٹر ہوم کے نام سے 13پائلٹ شیلٹر ہوم شروع کئے ہیں اور ان شیلٹر ہوم کے قیام کے لئے کمیونٹی پر مبنی تنظیموں(سی بی او)کو مالی امداد فراہم کی ہے۔

حالانکہ ایک تنظیم (منی پور ریاست)نے کووڈ وباء اور  دیگر اسباب سے گریما گرہ قائم کرنے میں اپنی معذوری کا اظہار کرتے ہوئے منظور شدہ رقم واپس کردی تھی۔

یہ 12پائلٹ شیلٹر ہوم 9ریاستوں یعنی مہاراشٹر، گجرات، دہلی، مغربی بنگال، راجستھان، بہار، چھتیس گڑھ، تمل ناڈو اور اُڈیشہ میں مصروف کار ہیں۔

وزارت نے 12فروری 2022ء کو ایک اسکیم ’’مسکان-روزی روٹی اور کاروبار کے تعلق سے حاشیے پر رہ جانے والے اشخاص کی حمایت ‘‘شروع کی ہیں، جس کے تحت اہلیتی معیارات کے تحت ہر ریاست میں کم سے کم  فی کس ریاست  ایک ایٹ دی ریٹ گریما گرہ ضرور قائم کیا جانا ہے۔

وزارت قومی سماجی تحفظاتی ادارہ (این آئی ایس ڈی)کے توسط سے مستقل طورپر پولس ملازمین ، جیل ملازمین، آئی سی ڈی ایس کارکنان، پیشہ ور ڈاکٹروں سمیت میڈیا پیشہ وروں کو حساس بنانے کے لئے بیداری پروگرام منعقد کرتی ہے۔ ایسے ہی ایک پروگرام 18 اگست 2021ء کو طبی پیشہ وروں کے منعقد کیا گیا تھا، جس میں تقریباً 100طبی پیشہ وروں کو حساس بنایا گیا تھا۔

وزارت نے کنّروں سے متعلق (حقوق کا تحفظ)ایکٹ 2019ء کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو حساس بنانے کی غرض سے کنّروں کی بہبود سے متعلق ایشوز پر تمام ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ساتھ نیتی آیوگ اور یو این ڈی پی کی حمایت سے مسکان یوجناسمیت علاقائی مشاورت کا انعقاد کیا ہے۔

اسمائل(ایس ایم آئی ایل ای)اسکیم کی ذیلی اسکیم ’کنّروں کی بہبود کے لئے وسیع باز آبادکاری‘ کی ایک اِکائی کنّر  طلباء کے لئے  اسکالرشپ ہے، جس کے تحت درجہ  IX اور پوسٹ گریجویشن تک    تعلیم  حاصل کرنے والے   کنّر طلباء کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، تاکہ انہیں اہل بنایا جاسکے۔ اسکول  چھوڑنے کے واقعات کو کم کرنے اور ابتدائی سے سیکنڈری سطح تک انہیں مالی امداد فراہم کی جاتی ہے تاکہ  وہ اپنی تعلیم پوری کرسکیں۔

وزارت نے قومی سماجی تحفظاتی ادارے (این آئی ایس ڈی)کے توسط سے کنّروں کے بارے میں بیداری   پیدا کرنے کی غرض سے تعلیمی اداروں کے لئے کئی ویبنار پروگرام بھی منعقد کئے ہیں۔ تفصیل ضمیمہ-1 کی شکل میں منسلک ہے۔

ضمیمہ-1

Annexure1

 

S.No

Topic

Target Group

Date

Participants

 

Transgender Persons (Protection of Rights) Act 2019 and Rules 2020

PhD Scholar, Dept. of Psychiatric Social Work, NIMHANS Bengaluru

08.12.2021

30

 

Provisions of Transgender Persons (Protection of Rights) Act 2019 and Rules 2020

M. Phil Students, Dept. of Psychiatric Social Work, NIMHANS Bengaluru

13.12.2021

74

 

Transgender Persons (Protection of Rights) Act 2019 and Rules 2020: Provisions

MSW (1st and 2nd Year students) Central University of Tamil Nadu

15.12.2021

58

 

Transgender Persons (Protection of Rights) Act 2019 and Rules 2020: Provisions

MSW Students of Jayaprakash Institute of Social Change Kolkata

24.12.2021

89

 

Sensitization Program on Provisions of Transgender Persons Act, 2019 for nursing professionals

B. Sc (Nursing) Students of NIMHANS Bengaluru

31.01.2022

78

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 7835)



(Release ID: 1843285) Visitor Counter : 113


Read this release in: English