خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سکھی-ون اسٹاپ سینٹر اور سودھارگرِہ اسکیم کے لئے بجٹ کے اختصاص میں اضافہ

Posted On: 20 JUL 2022 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍جولائی2022:

خواتین و اطفال  بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ حکومت ہند نے 22-2021ء سے 26-2025ء تک 15ویں مالیاتی کمیشن کے دوران خواتین کے تحفظ، سلامتی اور انہیں بااختیار بنانے کی اسکیموں کے نفاذ کے لئے ’’مشن شکتی‘‘ جیسی  امبریلا اسکیم کے تحت ایک خواتین کو بااختیار بنانے کے جدید پروگرام کو نافذ کیا ہے۔ ’’مشن شکتی‘‘ میں دو ذیلی اسکیمیں  شامل ہیں-’سمبل’ اور’سمرتھ‘۔ ون اسٹاپ سینٹر(او ایس سی)’سمبل‘ ذیلی –اسکیم کی ایک اِکائی ہے، جبکہ سوادھار گرِہ اب ’’مشن شکتی‘‘کے تحت سمرتھ ذیلی اسکیم کے شکتی سدن اِکائی کا ایک حصہ ہے۔ 15ویں مالی کمیشن (ایف سی)کی مدت کے لئے’’مشن شکتی‘‘ کی سمبل ذیلی اسکیموں کے تحت اِکائیو ں کے لئے حقیقی اخراجات کے مقابلے 2943کرو ڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ 14ویں مالیاتی کمیشن مدت کے دوران یہ رقم 1002    کروڑ روپے تھی۔ اسی طرح 15ویں مالی کمیشن کی مدت کے لئے ’’مشن شکتی‘‘کی سمرتھ ذیلی اسکیم کے تحت بجٹ کا اختصاص حقیقی  اخراجات کے مقابلے 12318کروڑ روپے ہے۔ 14ویں مالیاتی کمیشن کے مدت کے دوران یہ رقم 6634کروڑ روپے تھی۔

ان   منصوبوں کے توسط سے بڑی تعداد میں خواتین کو امداد فراہم کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ان اسکیموں کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری ہے۔ اس کے علاوہ وزارت کی اسکیموں اور خواتین کی  فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے دیگر اقدامات کے بارے میں بیداری میں اضافے کےلئے امبریلا اسکیم کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے قومی، ریاست اور ضلع سطح کے ہب (ایچ ای ڈبلیو)کو منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد خواتین کے لئے مختلف سطحوں پر اسکیموں اور پروگراموں کے بین علاقائی نفاذ کی سہولت بہم کرنے کےلئے ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے، جس میں خواتین کو اپنی مکمل اہلیت کا احساس ہوسکے۔ ایچ ای ڈبلیو اِکائی کے تحت امداد یافتہ خواتین کو ان کو بااختیار بنانے اور ان کی بہبود کے لئے صحت دیکھ بھال، معیاری تعلیم وغیرہ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت نے وقت وقت پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس، کمپوزیم، میٹنگوں وغیرہ کے توسط سے بیداری مہم بھی چلائی ہے۔ حال ہی میں اپریل 2022ء کے ماہ میں وزارت نے چنڈی گڑھ، بنگلورو، گوہاٹی، ممبئی اور بھوبنیشور میں امبریلا اسکیموں کے اصول وضوابط کو آخری شکل دینے سے قبل ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں، نفاذ والی ایجنسیوں اور سول سوسائٹی تنظیموں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈر کے ساتھ 5علاقائی میٹنگوں کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ وزارت نے اپنے مشنوں کے ساتھ ساتھ حکومت کی پہل کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بیداری پیدا کرنے کےلئے جون-جولائی 2022ء کے دوران ملک کے مختلف مقامات پر 10 علاقائی ؍سب-زونل کانفرنسیں بھی منعقد کی ہیں۔

ضمیمہ

ون اسٹاپ سینٹر(او ایس سی)اور سوادھار گرِہ اسکیم کے تحت امداد یافتہ مستفدین ؍خواتین کی ریاست وار تعداد

 

ONE STOP CENTRE

 

SL

States/UTs

01.04.2015 to 31.03.2021

2021-22

1

Andaman and Nicobar Islands

1563

114

2

Andhra Pradesh

29177

4049

3

Arunachal Pradesh

878

216

4

Assam

4351

3852

5

Bihar

14023

7002

6

Chandigarh

766

153

7

Chhattisgarh

25236

5007

8

Dadra & Nagar Haveli and Daman &Diu

764

139

9

Delhi

1956

3869

10

Goa

2542

1434

11

Gujarat

11875

6583

12

Haryana

12259

7080

13

Himachal Pradesh

300

348

14

Jammu & Kashmir

3918

1544

15

Jharkhand

979

715

16

Karnataka

5331

4396

17

Kerala

5327

4420

18

Ladakh

27

0

19

Lakshadweep

0

0

20

Madhya Pradesh

35937

14573

21

Maharashtra

7116

5462

22

Manipur

249

382

23

Meghalaya

682

665

24

Mizoram

387

205

25

Nagaland

530

275

26

Odisha

9337

5366

27

Puducherry

287

56

28

Punjab

6696

2840

29

Rajasthan

11443

19241

30

Sikkim

410

237

31

Tamil Nadu

12911

14391

32

Telangana

24949

12753

33

Tripura

154

0

34

Uttar Pradesh

157620

18063

35

Uttarakhand

3900

1462

36

West Bengal

0

 
 

Total

393880

146892

 

SWADHAR GREH SCHEME

 

SL

States/UTs

2018-19

2019-20

2020-21

1

Andhra Pradesh

780

901

433

2

Arunachal Pradesh

30

16

22

3

Assam

510

510

242

4

Andaman and Nicobar (UT)

8

8

9

5

Bihar

0

0

0

6

Chandigarh

30

17

8

7

Chhattisgarh

90

84

46

8

Dadra & Nagar Haveli

0

0

0

9

Daman & Diu

0

0

0

10

Delhi

60

33

41

11

Goa

0

0

0

12

Gujarat

120

120

117

13

Haryana

30

0

0

14

Himachal Pradesh

1

-

9

15

Jammu & Kashmir

90

160

27

16

Jharkhand

90

14

18

17

Karnataka

1380

1383

1462

18

Kerala

210

473

165

19

Lakshadweep

0

0

0

20

Madhya Pradesh

240

240

273

21

Maharashtra

1500

1500

126

22

Manipur

690

664

431

23

Mizoram

330

112

90

24

Meghalaya

60

60

15

25

Nagaland

60

60

34

26

Odisha

2340

2340

1667

27

Punjab

60

30

34

28

Puducherry

30

30

10

29

Rajasthan

180

180

203

30

Sikkim

30

22

18

31

Tamil Nadu

1050

1050

864

32

Telangana

570

831

389

33

Tripura

120

120

64

34

Uttar Pradesh

390

390

344

35

Uttrakhand

120

120

-

36

West Bengal

1440

1440

806

 

Total

12639

12908

7967

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7832)


(Release ID: 1843245) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Odia