مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی

Posted On: 20 JUL 2022 3:14PM by PIB Delhi

ٹیلی کوم ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی دس جنوری 2022 کو جاری کی گئی تازہ ترین ’’انڈین ٹیلی کوم سروسز پرفارمنس انڈیکیٹرز‘‘ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں انٹر نیٹ صارفین کی تعداد بالترتیب 336.60 ملین اور 497.69 ملین ہے۔ یہ اعدادوشمار ستمبر 2021 کے اخیر تک کے ہیں۔

ملک میں ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کے لئے حکومت نے یہ اقدمات کئے ہیں۔

  1. ملک بھر میں جن گاؤوں میں یہ سہولت ابھی تک فراہم نہیں کی گئی تھی، وہاں حکومت اور ٹیلی کوم سروسز پرووائڈرز (ٹی ایس پی ایس) کے ذریعہ مرحلہ وار طریقے سے موبائل / بروڈبینڈ / انٹرنیٹ خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ حکومت کی یونیورسل سروس او بلیگیشن فنڈ (یو ایس او ایف) سے فنڈنگ کے تحت اسکیموں کے ذریعہ ملک کے ان گاؤوں میں جہاں اب تک انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تھیں۔ ٹاور لگائے جارہے ہیں۔
  2. ملک میں تمام گرام پنچایتوں کو بروڈ بینڈ کنکٹوٹی دینے کے لئے بھارت نیٹ پروجیکٹ کو مرحلہ وار طریقے سے لاگو کیا جارہا ہے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت تیار کئے گئے بنیادی ڈھانچے کو سروس فراہم کرنے والے استعمال کرسکیں گے جس کے ذریعہ وہ بروڈ بینڈ/انٹرنیٹ سہولیات مہیا کرائیں گے۔ بھارت نیٹ پروجیکٹ کو حال ہی میں بڑھا کر ملک کے تمام جی پی ایس کے دائرے کے باہر کے آباد گاؤوں تک توسیع دی گئی ہے۔

نیشنل بروڈ بینڈ مشن (این بی ایم) سترہ دسمبر 2019 کو شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد ڈیجیٹل کمیونکیشن بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے فروغ دینا، ڈیجیٹل تفریق کو کم کرنا اور ڈیجیٹل تفویض اختیارات میں سہولت لانا تھا۔

پبلک وائی فائی کے ذریعہ بروڈ بینڈ خدمات کو وسعت دینے کے لئے پرائم منسٹر فائرلیس ایکسیز نیٹ ورک انٹر فیس (پی ایم۔ ڈبلیو اے این) فریم ورک شروع کیا گیا ۔ اس فریم ورک کے تحت نہ تو متعلقہ افراد اور اداروں کو نہ تو کوئی لائسنس ہے۔ اس کی تفصیلات ویب سائٹ pmwani.gov.in  پر دستیاب ہیں ۔

لائسنس یافتہ سروس پروائڈرز ملک کے دیہی اور شہری علاقوں میں اپنے بزنس پلان کے حساب سے بروڈبینڈ خدمات فراہم کرتے ہیں۔

راجستھان میں بھارت نیٹ پروجیکٹ کے علاوہ حکومت کی ریاست میں انٹرنیٹ /بروڈبینڈ بڑھانے کے لئے یو ایس او ایف کے تحت مندرجہ ذیل اسکیمیں ہیں۔

  1. 354 غیر ڈیجیٹل گاؤوں میں سرحدی علاقوں میں اور مختلف ریاستوں کے بشمول راجستھان دیگر ترجیحی علاقوں میں موبائل کنکٹوٹی کی سہولت۔
  2. راجستھان سمیت چار ریاستوں کے امگنوں والے اضلاع کے 502 غیر ڈیجیٹل گاؤوں میں فورجی موبائل کنکٹوٹی کی سہولت۔

یہ اطلاع مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

 

U.No:7830

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1843237) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Manipuri