مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
موبائل ٹاوروں کی تنصیب
Posted On:
20 JUL 2022 3:10PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20؍جولائی2022:
مواصلات کے وزیر مملکت جناب دیو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ یونین سروس آبلیگیشن فنڈ(یو ایس او ایف)اور ٹیلی کام سروس پروائڈرز (ٹی ایس پی)کے توسط سے حکومت مرحلہ وار طریقے سے مغربی بنگال ریاست سمیت ملک کے دیہی ، قبائلی اور پہاڑی خطوں میں موبائل کووریج فراہم کرتی ہے۔ حکومت نے ملک بھر میں دیہی ، قبائلی اور پہاڑی خطوں اور برانڈ بینڈ کووریج فراہم کرنے کے لئے یو ایس او ایف کے توسط سے مختلف اسکیموں؍پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ اسکیموں کی تفصیل ضمیمے کی شکل میں منسلک ہے۔
حکومت نے 23اکتوبر 2019ء کو بی ایس این ایل کے احیاء منصوبے کو منظوری دی ہے، جس میں دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ 4جی خدمات فراہم کرنے کےلئے اسپیکٹرم کا انتظامی اختصاص شامل ہے۔ پین-اِنڈیا بنیاد پر 4جی خدمات کے شروعات کے ساتھ مغربی بنگال کے دیہی علاقوں سمیت ملک میں بی ایس این ایل وائرلیس برانڈ بینڈ خدمات کی رسائی اور معیار کی توسیع ہوگی ۔
مندرجہ بالا کے علاوہ بی ایس این ایل دیہی علاقوں سمیت ملک میں فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ)خدمات فراہم کرتا ہے اور دیہی علاقوں میں عوامی ڈاٹا دفاتر (پی ڈی او)خدمات کی توسیع سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں۔مغربی بنگال سمیت ملک کے دیہی علاقوں میں ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن کے التزام کو اور بڑھانے کےلئے بھارت نیٹ کو چلانے اور رکھ رکھاؤ کا کام بی ایس این ایل کو دیا گیا ہے۔ان کوششوں کے ساتھ 16-2015ء سے 23-2022ء (30 جون 2022ء تک)کی مدت کے دوران بی ایس این ایل نے 71.65فیصد کی سالانہ اضافہ شرح کے ساتھ 2210644ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن جوڑے ہیں۔
ضمیمہ
ملک بھر کے دیہی ، قبائلی اورپہاڑی علاقوں میں موبائل اور برانڈ بینڈ خدمات مہیا کرانے ؍سہولت فراہم کرنے کےلئے منصوبوں ؍ پروجیکٹوں کی تفصیل:
- بایاں بازوانتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں (ایل ڈبلیو ای مرحلہ -1)اسکیم کے پہلے مرحلے کے تحت ایل ڈبلیو ای علاقوں میں 2343 موبائل ٹاور نصب کئے گئے ہیں، جن میں مغربی بنگال ریاست کے 96ویں موبائل ٹاور شامل ہیں اور یہ خدمات بھی فراہم کررہے ہیں۔ بایا ں بازو انتہاپسندی مرحلہ -2 اسکیم کے تحت وزارت داخلہ کے ذریعے نشانزد مقامات پر 2542 موبائل ٹاوروں کو بایاں بازو انتہاپسندی سے متاثرہ ریاستوں میں منظوری دی گئی ہے، جس میں مغربی بنگال ریاست کے 33مقام شامل ہیں۔
- لداخ اور کارگل خطہ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال ریاست کےایک(1) گاؤں سمیت دیگر اولیت والے علاقوں اور اچھوتے سرحدی علاقوں کے 354گاؤں میں موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کا منصوبہ۔
- شمال مشرقی خطے میں موبائل کنکٹی وٹی کے لئے وسیع مواصلاتی ترقیاتی منصوبہ اور قومی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ اچھوتے گاؤں میں موبائل کووریج فراہم کرنا۔
- چار ریاستوں، اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں خواہش مند اضلاع کے 502اچھوتے گاؤں میں 4جی موبائل کنکٹی وٹی فراہم کرنے کا منصوبہ۔
- پانچ ریاستوں ، آندھرپردیش، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور اُڈیشہ کے خواہش مند اضلاع کے 7287اچھوتے گاؤں میں 4جی پر مبنی موبائل خدمات کے التزام کا منصوبہ۔
- انڈمان و نکوبار جزائر کو کنکٹی وٹی فراہم کرنے کےلئے چنئی اور انڈمان و نکوبار جزائر کے درمیان آب دوز آپٹکل فائبر کیبل بچھانا۔
- انڈمان ونکوبار جزائر میں کھلے گاؤں اور قومی شاہراہ(این ایچ 223)کے ساتھ موبائل کنکٹی وٹی۔
- لکشدیپ جزائر میں 10موبائل ٹاور نصب کرکے موبائل کنکٹی وٹی کو بڑھایا گیا ہے۔
- انڈمان و نکوبار جزائر کے لئے 4جی بی پی ایس تک سٹیلائٹ بینڈ وِتھ اضافہ۔
- لکشدیپ جزائر کے لئے 1.71جی بی پی ایس تک سٹیلائٹ بینڈ وتھ اضافہ۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7837)
(Release ID: 1843234)
Visitor Counter : 138