سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئی قومی اوور سیز اسکالر شپ پالیسی

Posted On: 20 JUL 2022 3:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍جولائی2022:

سماجی  انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ درج فہرست جات وغیرہ طلباء(این او ایس)کے لئے قومی اوورسیز اسکالر شپ اسکیم لاگو کر رہا ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ وقت وقت پر این او ایس اسکیم ضابطوں کا تجزیہ کرتا ہے اور عمل کو آسان بنانے اور اسے مزید زیادہ شفاف بنانے کےلئے ترمیم کرتا رہتا ہے۔چونکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلیم کی زیادہ مانگ ہے، وسائل کا بہتر استعمال کرنے کے لئے  ، زیادہ مانگ والے مضامین کے لئے اسکالر شپ کو اولیت دی جاسکتی ہے۔تعلیم کے جن شعبوں میں ہندوستان کی طاقت ہے، یا جہاں ہندوستان میں شعبہ جاتی کام کیا جانا ہے، انہیں فہرست سے باہر رکھا جاسکتا ہے۔ چنانچہ ہندوستانی ثقافت، وراثت ، تاریخ اور سماجی مطالعات سے متعلق مضامین ؍نصاب پر 23-2022ء سے اسکالر شپ فراہم کرنے کےلئے غور نہیں کیا جائے گا، جبکہ دیگر سماجی سائنس ؍انسانی مضامین پر جنہیں بین الاقوامی سطح پر نمائش کی ضرورت ہے، جس میں اکانومکس ، قانون اور نفسیات وغیرہ شامل ہے، انہیں اسکالر شپ مہیا کی جاتی ہے۔یہ تبدیلی عالمی سطح کی بہترین یونیورسٹیوں میں درج فہرست جات غریب طلباء کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کرتی ہے۔

اس طرح کوئی نئی قومی اوور اسکالر شپ پالیسی نہیں ہے اور درج  فہرست جات وغیرہ کے لئے موجودہ قومی غیر مقیم اسکالر شپ اسکیم کو اس محکمے کے ذریعے حال ہی میں ترمیم شدہ ضابطوں کے ساتھ نافذ کیا جانا جاری رہے گا۔

ڈی او ایس جی ای کی ا ین او ایس اسکیم کے اصول و ضوابط ’’ہر سال کے لئے 30 فیصد ایوارڈخاتون امیدواروں کےلئے مقرر کئے جائیں گے۔ ‘‘ اسکیم اصول و ضوابط کے اس باب میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ چنانچہ خاتون درخواست گزاروں کے انتخاب کو اس سے متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

نامزد عہدیداروں کو چھوڑ کر قومی نگرانی کمیٹی (این ایم سی)کے ممبروں کی مدت کار 21جون 2012ء سے تین سال تھی اور 20 جون 2015ء کو ختم ہوگئی  اور آئندہ این ایم سی کی میٹنگ جو 17 جولائی 2018ء کو پھر سے تشکیل دی گئی تھی، منعقد نہیں ہوسکی۔اس لئے ٹاسک فورس کی سفارشات پر اے ٹی آر کو نوتشکیل شدہ این ایم سی کے سامنے نہیں رکھا جاسکا۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7836)


(Release ID: 1843223)
Read this release in: English , Punjabi , Tamil