مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاک کرم یوگی

Posted On: 20 JUL 2022 3:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی:20؍جولائی2022:

وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی ہے کہ ڈاک کرم یوگی ای-لرننگ پورٹل کا مقصد ڈاک محکمے کے محکمہ جاتی ملازمین اور گرامین ڈاک سیوکوں کی صلاحیت سازی کرنا ہے۔یہ پورٹل محکمہ جاتی تربیتی اکائیوں میں ملے جلے تربیتی موڈ میں آن لائن کے ساتھ ساتھ آن سائٹ تربیت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ڈاک کرم یوگی پورٹل عزت مآب وزیر اعظم کے مشن کرم یوگی سے جڑا ہوا ہے اور اسے ڈاک محکمے کے ورک فورس میں اہلیت لانے کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔

یہ پورٹل محکمہ جاتی ملازمین اور گرامین ڈاک سیوکوں کو ’ضابطہ‘سے ’کردار‘کی طرف بڑھنے کی شکل میں اہم موضوع کے ساتھ محکمہ جاتی تربیتی اکائیوں میں آن لائن اور اس کے ساتھ ساتھ ملے جلے تربیتی موڈ میں یکساں معیار پر مبنی تربیتی مواد تک رسائی میں اہل بناتا ہے۔

یہ پورٹل محکمہ جاتی ملازین اور گرامین ڈاک سیوکوں کے کام کے عمل کے ساتھ ساتھ سافٹ اسکل ضروتوں سے متعلق تربیتی مواد کا ذخیرہ کرنے کا تصور فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنی سہولت کے مطابق کبھی بھی، کہیں بھی ضروری مضامین کو سیکھ سکیں۔محکمہ جاتی ملازمین اور ڈاک سیوکوں کی صلاحیت میں اضافے کا مقصد دیہی اور شہری ڈاک خدمات میں اصلاح لاناہے۔

محکمہ ڈاک نے 165873محکمہ جاتی ملازمین اور 240478گرامین ڈاک سیوک (31دسمبر2021ء تک)کا ورک فورس ہے۔ ڈاک کرم یوگی پورٹل کا مقصد اس ورک فورس کو مسلسل اور مرحلہ وار طریقے سے تربیت فراہم کرنا ہے۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 7838)



(Release ID: 1843208) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Gujarati