امور داخلہ کی وزارت
جیلوں کی صورتحال
Posted On:
20 JUL 2022 5:00PM by PIB Delhi
امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب اجے کمار مشرا نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ ‘جیلوں’/‘جیلوں میں قید افراد’ بھارت کے آئین کے ساتویں شیڈول کی فہرست II کے اندراج 4 کے مطابق ‘‘ریاست کی فہرست’’ کا معاملہ ہے۔ جیلوں اور قیدیوں کا نظم و نسق متعلقہ ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ تاہم وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) وقتاً فوقتاً جیل انتظامیہ کے مختلف پہلوؤں پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کو مختلف مشورے اور رہنما خطوط جاری کرتی رہی ہے۔ جیل سے متعلق ایک مثالی دستور العمل 2016، جو ایک معیار کے طور پر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے، جس کی تمام ریاستوں کو تقلید کرنی چاہیے اور اس سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے دائرہ اختیار میں اپنانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ یہ دستور العمل جیل اور اصلاحی انتظامیہ کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ جیل اصلاحات ایک مسلسل عمل ہے۔ ملک کی جیلوں کی حالت کے بارے میں کوئی مطالعہ کرنے کی کوئی خاص تجویز زیرغور نہیں ہے۔
جرائم کے ریکارڈ سے متعلق قومی بیورو (این سی آر بی) ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے جیل کے اعداد و شمار مرتب کرتا ہے اور اسے اپنی سالانہ اشاعت ‘‘جیل کے اعدادوشمار بھارت’’ میں شائع کرتا ہے۔ تازہ ترین شائع شدہ رپورٹ سال 2020 کی ہے۔ بورڈ آف وزیٹرز کے بارے میں مخصوص ڈیٹا مرکزی طور پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ع۔ع ن
(Release ID: 1843204)