الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں الیکٹرونکس کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے متعدد اقدامات


الیکٹرونکس اشیاء کی اندرون ملک تیاری جو 16-2015 میں 243263 کروڑ روپے تھی ، وہ 21-2020 میں نمایاں اضافے کے ساتھ بڑھ کر 554461 کروڑ روپے ہوگئی

Posted On: 20 JUL 2022 3:44PM by PIB Delhi

حکومت مجموعی سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کی تعمیر کے اہم مقصد پر خاص توجہ دیتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ اس سے ہندوستان کی تیزی سے وسعت پاتی الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ اور اختراع کے ایکو سسٹم کو مہمیز ملے۔

حکومت کے کئے گئے متعدد اقدامات اور صنعت کی کوشش سے الیکٹرونکس مصنوعات کی اندرون ملک تیاری جو کہ 16-2015 میں 243263 کروڑ روپے تھی وہ 21-2020 میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ 554461 کروڑ روپے ہوگئی۔ اور اس کی سالنہ شرح نمو 17.9 فی صد ہے۔ حکومت کی متعدد پالیسیوں مثلا پی ایل آئی اسکیم، الیکٹرونکس کے پروزوں کی تیاری کے فروغ کی اسکیم، موڈیفائڈ الیکٹرونکس مینوفیکچرنگ کلسٹرز، کے ذریعہ ہندوستان کو الیکٹرونکس کی تیاری میں آتم نربھر بنانے میں بڑی مدد ملی ہے۔

تمام الیکٹرونکس اشیاء کی سیمی کنڈکٹر شکل اہم حصہ ہوتی ہے اور الیکٹرونکس کے شعبے میں ترقی  ہے ہندوستان میں  سیمی کنڈکٹر کی مارکیٹ میں بھی گزشتہ چند برس کے دوران نمایاں طور پر فروغ دیکھنے کو ملا ہے۔

حکومت مجموعی سیمی کنڈکٹر ایکوسسٹم کی تعمیر کے اہم مقصد پر خاص توجہ دیتی ہے اور اس بات کویقینی بناتی ہے کہ اس سے ہندوستان کی تیزی سے وسعت پاتی الیکٹرنکس مینوفیکچرنگ اور اختراع کے ایکو سسٹم کو مہمیز ملے۔ الیکٹرونکس کی تیاری اور سیمی کنڈکٹر کے اعتبار سے ہندوستان کو آتم نربھر بنانے کے لئےو یژن میں وزیر اعظم کی سربراہی میں کابینہ میٹنگ میں سیمی کون انڈیا پروگرام کو منظوری ملنے سے اور بھی تیزی آئی ہے۔ 7600 کروڑ روپے کی لاگت والا یہ پروگرام ملک میں سیمی کنڈکٹر کی تیاری اور ڈسپلے  مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کے فروغ کے لئے ہے۔

مذکورہ پروگرام کے تحت چار اسکیمیں شروع کی گئی ہیں۔

(i)  ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کی اسکیم

اس اسکیم کے تحت سیمی کنڈکٹر فیبس کے قیام کے لئے مجاز درخواست گزاروں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ جس کا مقصد ملک میں سیمی کنڈکٹر ویفر فیبریکیشن سہولیات کے قیام کے لئے بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

(ii) ہندوستان میں ڈسپلے فیبس کے قیام کے لئے اسکیم

اس اسکیم کے تحت مجاز درخواست گزاروں کو ڈسپلے فیبس کے قیام کے لئے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اور اس کا مقصد ملک میں ٹی ایف ٹی ایل سی ڈی /AMOLED پر مبنی ڈسپلے فیبریکیشن سہولیات کے قیام کے لئے بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

(iii) ہندوستان میں کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر /سلیکون فوٹونکس / سینسر فیبس اور سیمی کنڈکٹر اسمبلی ، ٹسٹنگ ، مارکٹنگ اینڈ پیکیجنگ (ATMP) / او ایس اے ٹی سہولیات کے قیام کی اسکیم۔

اس اسکیم کے تحت مجاز درخواست گزاروں کو کمپاؤنڈ سیمی کنڈکٹر، سلیکون فوٹونکس /سینسر فیبس اور سیمی کنڈکٹر ATMP کے قیام کے لئے اخراجات کے مجموعی سرمائے کا 30 فی صد مالی امداد کی مد میں دیا جاتا ہے۔

(iv) ڈیزائن سے منسلک ترغیبات کی اسکیم

اس کے تحت انٹیگریٹڈ سرکٹس کے لئے سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کی تیاری اور فروغ ، چپسٹس، سسٹم آن چپس وغیرہ کے مختلف مرحلوں کے لئے مالی ترغیبات دی جاتی ہیں۔

درج بالا اسکیموں کے علاوہ حکومت نے سیمی کنڈکٹر لیباریٹری، موہالی کو براؤن فیلڈ فیب کے طور پر جدید بنانے کی بھی منظوری دی ہے۔

سیمی کنڈکٹر سہولیات کے قیام کے لئے مختلف اسکیموں کے تحت درخواستیں مطلوب ہیں۔ اب تک 23 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔

سیمی کنڈکٹر سہولیات کے قیام کے لئے بھاری سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے اور مناسب بنیادی ڈھانچے مثلا بلارکاوٹ بجلی کی سپلائی اور صاف پانی کا موجود ہونا بھی لازمی ہے۔ اس میں پیچیدہ ٹیکنالوجی درکار ہے۔ حکومت ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ کے ایکو سسٹم کے فروغ کے لئے تمام تر کوشش کرنے کے لئے عہد بستہ ہے۔

یہ اطلاع الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

****

U.No:7827

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1843153) Visitor Counter : 218


Read this release in: English