وزارات ثقافت

نیشنل کلچر فنڈ نے اپنے آغاز سے اب تک مختلف  عطیہ  دہندگان کی مدد سے  52 منصوبے مکمل کیے ہیں

Posted On: 19 JUL 2022 6:49PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ثقافت اور سیاحت اور ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے لوک سبھا میں یہ اطلاع دی  ہے کہ حکومت ہند نے چیریٹیبل انڈوومنٹ ایکٹ 1890 کے تحت 28 نومبر 1996 کو ایک ٹرسٹ کے طور پر نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف) قائم کیا ہے۔ این سی ایف کا انتظام ایک (گورننگ) کونسل اور ایک ایگزیکٹو کمیٹی کرتی ہے۔ اس کونسل کی صدارت مرکزی وزیر ثقافت کرتے ہیں اور اس میں 21 افراد کی تعداد ہے جس میں 15 غیر سرکاری اراکین شامل ہیں جو کارپوریٹ سیکٹر، نجی فاؤنڈیشنز اور غیر منافع بخش رضاکار تنظیموں سمیت مختلف شعبوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی صدارت سیکرٹری (ثقافت) کرتے ہیں اور اس کے ارکان کی تعداد 9 ہے جس میں کونسل کے 4 غیر سرکاری اراکین شامل ہیں۔

این سی ایف  میں  اپنا تعاون  پیش کرتے وقت ایک عطیہ دہندہ /اسپانسر کسی خاص مقام/پہلو کے ساتھ ایک پروجیکٹ اور پروجیکٹ پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے کے لئے ایک ایجنسی کی  بھی نشاندہی کرسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ، پرائمری اور سیکنڈری کارپس سے حاصل ہونے والی دلچسپیوں کو ثقافت کے شعبے سے وابستہ سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف  ) کا مقصد ثقافت اور ورثے کے شعبے میں نجی اور سرکاری شعبوں، سرکاری، غیر سرکاری ایجنسیوں، نجی اداروں اور فاؤنڈیشنز کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا اور اس کی  پروان چڑھانا  اور بحالی، تحفظ،  نگہداشت  اور وسائل کو متحرک کرنا  اور ہندوستان کے  گراں مایہ ، قدرتی، ٹھوس اور حیرت انگیز ورثے کی ترقی ہے۔

 این سی ایف کے بڑے مقاصد محفوظ کردہ  یا دوسری طرح کی  یادگاروں کے تحفظ، دیکھ بھال، فروغ، تحفظ،  نگہداشت  اور اپ گریڈیشن کے لیے فنڈ کا انتظام اور  استعمال  کرنا ہے۔ ماہرین اور ثقافتی منتظمین کے کیڈر کی تربیت اور ترقی کے لیے، فنون لطیفہ میں اختراعات اور تجربات اور ثقافتی تاثرات اور شکلوں کی دستاویز بندی کے لیے جو عصری منظر نامے میں اپنی معنویت  کھو چکے ہیں اور یا تو  آہستہ آہستہ ختم یا ناپید ہوتے جارہے ہیں یا معدوم ہو رہے ہیں، کےتحفط کا انتظام کرنا بھی اس مقاصد میں شامل ہیں۔

 اپنے قیام کے بعد سے، این سی ایف نے مختلف عطیہ دہندگان کی مدد سے  52 منصوبے مکمل کیے ہیں۔

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.7821



(Release ID: 1842989) Visitor Counter : 113


Read this release in: English , Bengali