کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب گوئل نے ہندوستان – افریقہ تجارت سرمایہ کاری کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا
اسٹارٹ اپ ایکو نظام وضع کرنے میں ہندوستان کے تجربے سے افریقہ کو فائدہ ہو سکتا ہے
ہندوستان اور افریقہ دونوں کے لئے اقتصادی پس منظر فائدہ مند ہے، کیونکہ دونوں ملک بڑی مارکیٹوں اور بے شمار مواقعوں کی پیش کش کرتے ہیں: جناب گوئل
یوپی آئی، او این ڈی سی جیسے ہندوستان کے ڈیجیٹل اقدامات افریقہ کے لئے وسیع طور پر فائدہ مند ہوسکتے ہیں: جناب گوئل
بھارت ایسی شرائط پر شراکت داری چاہتا ہے، جو افریقہ کے لئے قابل قبول اور فائدہ مند ہوں: جناب گوئل
Posted On:
19 JUL 2022 10:08PM by PIB Delhi
کامرس وصنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم نیز ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ہندوستان اور افریقہ کے درمیان ایک تجارتی اور سرمایہ کاری کے ایک معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج بھارت - افریقہ پیش رفت شراکت داری سے متعلق 17ویں سی آئی آئی ایگزم بینک کنکلیو کے خصوصی وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ آگے بڑھتے ہوئے، دور رس اقتصادی منظر نامہ، بھارت اور افریقہ دونوں کے لئے فائدہ مند رہے گا، کیونکہ یہی وہ مقامات ہیں، جہاں مارکیٹیں اور مواقع موجود ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کنکلیو ہماری مصروفیات ، باہمی طور پر ہماری مصروفیات پر گہرا اثر ڈالے گا نیز یہ سرمایہ کاری کے مفاد کو بھی مستحکم کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ‘‘آج ہر ایک مصروفیت ہندوستان اور افریقہ کے درمیان بے شمار امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم ایسی نئی ٹیکنالوجیوں کو پیش کرنے کے قابل ہوں گے، جن پر ہم ہندوستان میں کام کر رہے ہیں اور جو افریقہ کے نوجوانوں کے لئے تجارت ، کامرس، کاروبار، سرمایہ کاری اور مواقعوں کو توسیع دینے میں مدد کریں گی۔
جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تقریبا تین ارب لوگوں کی قسمت ہمارے ہاتھوں میں ہے، کیونکہ بھارت اور افریقہ مستقبل کے ان مواقعوں کو پیش کرتے ہیں، جن کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘ہندوستان میں آج ایک فیصلہ ساز قیادت ہے۔ افریقہ کے ساتھ ہندوستان کی ترقیاتی شراکت داری اُن شرائط پر ہوگی ، جو افریقہ کے لئے قابل قبول ہوں گے اور جو اس کے امکانات کو وا کریں گے نیز اس کے فیچر میں رکاوٹ حائل نہیں کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ افریقہ پیش رفت کرے اور خوشحال بنے۔’’
وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے افریقہ کی اقتصادی بحالی کے تئیں ہماری حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ کی ترقی کو معاونت فراہم کرنے، تعلیم دینے، صحت، ڈیجیٹل خواندگی پھیلانے اور معیاری بنیادی ڈھانچے فراہم کرنے کے لئے معاونت کے تئیں ڈیجیٹل انقلاب کے ساتھ ہندوستان کے تجربے کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کے اسٹارٹ اپس اور یو پی آئی، او این ڈی سی وغیرہ جیسی ہماری ڈیجیٹل اختراعات ا مریکہ کو وسیع ترین پیمانے پر فائدہ پہنچاسکتی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان مختلف ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ عمیق ترین مصروفیات میں مشغول ہے اور یہ کہ ہندوستان نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک جامع اقتصادی شراکت داری (سی ای پی اے) کی ہے اور آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی تعاون اور تجارتی معاہدہ کیا ہے۔ ہم برطانیہ کے ساتھ تبادلہ خیال کے ایڈوانس مرحلے میں ہیں اور کناڈا ، یورپی یونین، اسرائیل اور دیگر ممالک کے ساتھ وسیع تر شراکت داری کے لئے پر امید ہیں۔
اپنے خطاب کا اختتام کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اب جب ہندوستان امرت کال میں داخل ہو گیا ہے، تو یہ نہ صرف اپنے شہریوں کی ہی خوشحالی کا خیال رکھتا ہے بلکہ یہ دنیا کے ہر ایک شہری کا خیال رکھتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-7818
(Release ID: 1842980)
Visitor Counter : 155