محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیرونی ملکوں میں کام کرنے والے بھارتیوں کی سماجی سکیورٹی کے معاملات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 JUL 2022 5:35PM by PIB Delhi

بیرونی ملکوں میں کام کرنے والے بھارتیوں کی سماجی سکیورٹی کے معاملات بین الاقوامی محنت تنظیم (آئی ایل او) کی مختلف کنوینشنوں کے ذریعے منضبط ہوتے ہیں اور سماجی سکیورٹی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کے ذریعے ان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ سماجی سکیورٹی کے معاہدے، غیر جانبداری، کلیت اور پورٹیبلیٹی کے فوائد کے زمرے میں بین الاقوامی ورکروں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔

بھارت نے  19 ملکوں اور 1 صوبے (کیوبیک) کے ساتھ سماجی سکیورٹی کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ کُل 20 معاہدوں میں سے 19 پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔

باضابطہ مائی گریشن میں اضافہ کرنے اور افرادی قوت کی آمد ورفت کی ہمت افزائی کے لیے بھارت مختلف ملکوں کے ساتھ مائی گریشن اینڈ موبیلیٹی معاہدوں پر دستخط کر رہا ہے۔ یہ معاہدہ،بے ضابطہ مائی گریشن اور انسانوں کی اسمگلنگ کے خلاف لڑائی میں دونوں فریقوں کے تعاون پر مبنی ہے۔

مذکورہ معلومات محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھامیں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7753

(ش ح – و ا - ر ا)


(ریلیز آئی ڈی: 1842654) وزیٹر کاؤنٹر : 122
یہ ریلیز پڑھیں: English