ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حالیہ مطالعہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں ہمالیہ کے خطے میں کم ژالہ باری اور  بہت زیادہ بارش  ہوئی ہے

Posted On: 31 MAR 2022 3:30PM by PIB Delhi

سائنس وٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،  اراضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  حالیہ مطالعہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ چند برسو ں  میں ہمالیائی خطے میں  کم ژالہ باری ہوئی  ہے جبکہ بارش  بہت زیادہ ہوئی ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  اراضی سائنسز  کی  وزارت (ایم او ای ایس) کے تحت پولر اور  سمندری تحقیق کے قومی مرکز (این سی پی  او آر) کے مطالعوں سے  ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی ہمالیہ کے  چار  گلیشیئر بردار طاس (چندرا، بھاگا، میار اور پاروتی) میں 1979-2018 کی مدت کے دوران بارش ہونے کا کم ہوتا ہوا  مجموعی رجحان سامنے آیا ہے۔ البتہ یہ رجحان موسم سرما کے دوران بارش ہونے میں وسیع  (23.9 فیصد) کمی کے ساتھ ، موسم سرما کے سیزن میں  (15.4 فیصد) ایک جیسا نہیں ہے۔ مزید بر آں مطالعوں سے عندیہ ملتا ہے کہ ایک جانب تو ژالہ باری میں کمی ہو رہی ہے ،تو دوسری جانب  خاص طور پر موسم سرما کے مہینوں کے دوران  گلیشیئر والے ان طاسوں میں بارش  کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ بہار کے موسم کے دوران  برف باری کی جگہ  زیادہ بارش  سے گلیشیئر جلد ہی  گھل جائیں گے، ان کے گھلنے کی  شرح زیادہ ہوگی، اسی کے ساتھ ساتھ اس سے چٹانیں کھسکنے اور شدید  سیلاب آنے کے امکانات اور شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ البتہ  بارش  اور  ژالہ باری کے لئے پیش وارننگ  اور  پیش گوئیاں  مختلف اداروں کے ذریعہ جاری کی جارہی ہیں، جو  ایم او ای ایس  اور  وزارت دفاع  کے تحت  ادارے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-7743


(Release ID: 1842602) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Tamil