وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کلچر کی وزارت نے کووڈ-19 وبا کے دوران لوک فنکاروں کو امداد فراہم کرنے کے لیے سرگرم اقدمات کئے ہیں: جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 31 MAR 2022 6:24PM by PIB Delhi

مہاراشٹرسمیت پورے ملک میں لوک رقص اور فنون کو فروغ دینے کی خاطر حکومت نے 7 زونل کلچرل سینٹر (زیڈ سی سی) قائم کئے ہیں۔مہاراشٹرساؤتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر(ایس سی زیڈ سی سی)، ناگپور اور ویسٹ زون کلچرل سینٹر (ڈبلیو زیڈ سی سی)، ادے پور کا رکن ہے۔ یہ تمام ساتوں زیڈ سی سی مہاراشٹر سمیت پورے بھارت میں باقاعدگی کے ساتھ ثقافتی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کرتے ہیں۔ مہاراشٹر سمیت ملک کے مختلف حصوں کے مختلف فنون کے لوک فنکاروں کو زیڈ سی سی ان پروگراموں میں شرکت کے لیے مدعو کرتے ہیں جس کے لیے انھیں اعزازیہ، ٹی اے/ ڈی اے،رہائش وکام اور مقامی ٹرانسپورٹ کے لیے معاوضہ فراہم کیا جاتاہےتاکہ وہ اپنی روزی کما سکیں۔

کووڈ وبا کے پیش نظر لوک فنکاروں کو امداد فراہم کرنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے:

  1. مشرقی زون کلچرل سینٹر (ای زیڈسی سی)، کولکاتہ نے آن لائن پروگراموں کے ذریعے 12000 سے زیادہ فنکاروں کی مدد کی ہے اور ا ن کی مالی طور پر مدد کرنے کے لیے شلپ گرام ،شانتی نکیتن میں پیداوار پر مبنی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔
  2. جنوب وسطی زون کلچرل سینٹر (ایس سی زیڈ سی سی)، ناگپور نے  سال 21-2020 اور 22-2021 کے دوران آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا اور  انھیں معاوضے کے طور پر 21346786 روپئے کی ادائیگی کرکے ان کی مالی معاونت کی۔
  • iii. جنوبی زون کلچرل سینٹر (ایس زیڈ سی سی)، تھنجاوور نے عالمی وبا کے دوران فنکاروں کو 89385000 روپئے کی مالی امداد فراہم کی۔
  • iv. شمالی زون کلچرل سینٹر (این زیڈ سی سی)، پٹیالیہ نے21-2020 اور 22-2021 (31 دسمبر 2021 تک) نے آن لائن پروگراموں کا انعقاد کیا اور لوک فنکاروں کو 25908000 روپئے کی مالی امداد فراہم کی۔
  1. شمال مشرقی زون کلچرل سینٹر (این ای زیڈ سی سی)، دیماپور نے 21-2020 کے دوران ورچوئل کلچرل پروگراموں کا انعقاد کیا جس سے 1725 فنکاروں کو اور 22-2021 کے دوران (اب تک) 5750 فنکاروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
  • vi. زیڈ سی سی نےفنکاروں کے لیے آن لائن پروگراموں کاانعقاد کیا اور انہیں فیس بک اور یوٹیوب جیسے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر کیا۔ ان فنکاروں کو ان کی آن لائن کارکردگی کے لیے معاوضے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔

ان فنکاروں کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کلچر کی وزارت نے کووڈ-19 وبا کے دوران پریشان حال فنکاروں کی مدد کے لیے کئی اقدامات کئے ہیں۔کووڈ وبا کے دوران فنکاروں کی مدد کے لیے کئے گئے  اقدامات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

  1. موجودہ صورتحال کے پیش نظر کلچر کی وزارت نے اکتوبر 2020 میں فنکاروں/ تنظیموں کی مدد کے لیے رہنما خطوط جاری کئے تھے جنھیں کلاسنسکرتی وکاس یوجنا (کے ایس وی وائی) اسکیم کے مختلف اجزا کے طور پر ورچوئل موڈ میں تقریبات کا انعقاد کرنے کی منظوری پہلے ہی دے دی گئی تھی اس سے ان فنکاروں کو ان اسکیموں کے ذریعے فوائد حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور ان فنکاروں کو، جو  اسٹیج پر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکتے، ان کے لیے موجودہ بحران کے دوران مالی امداد کے جاری رہنے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
  2. کلچر کی وزارت  کے تحت مختلف مالی اسکیموں کے تحت منظور شدہ فنکاروں کو فنڈ جاری کرنے کی تمام کوششیں کی گئی ہیں۔ مالی 21-2020 کی پہلی سہ ماہی میں سال 20-2019 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے زیادہ فنڈ جاری کئے گئے۔ اس مالی سال میں بھی اسی طرح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
  • iii. کووڈ-19 کے پیش نظر ریپرٹری گرانٹ اسکیم کے تحت سالانہ گرانٹ جاری کرنے کے لیے ان اداروں کو لازمی معائنے سے مستثنیٰ کا گیا۔
  • iv. گرانٹ پانے والوں کو ای اے ٹی ماڈیول کی لازمی تکمیل جیسے مختلف ضابطے کی کارروائیوں کو مکمل کرنے سے چھوٹ دی گئی۔
  1. کووڈ-19 کے پیش نظر آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ کے لیے وظیفے اور فیلوشپ کی اسکیم کے تحت  سال 20-2019 کے بیچ کے لیے سینئر فیلوز کے انتخاب اور  جونیئر / سینئر فیلوز کے لیے شش ماہی رپورٹوں کو ورچوئل موڈ میں ماہرین کی کمیٹی کے سامنے پیش کیا گیا۔
  • vi. آرٹسٹ پنشن اسکیم کے تحت پنشن پانے والوں کو سالانہ آمدنی سرٹیفکیٹ داخل کرنے کے لیے چھوٹ دی گئی۔
  1. تمام زیڈ سی سیز کی ہمت افزائی کی گئی کہ وہ لوک فنکاروں کو ان کے رکن ریاستوں کے ساتھ رجسٹرڈ کرائیں تاکہ وہ ریاستوں کے ذریعے اعلان کردہ اسکیموں کے فوائد حاصل کرسکیں۔
  2. جنوبی زون کلچرل سینٹر(ایس زیڈ سی سی)، تھنجاوور نے چنئی میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم سمپرن کے اشتراک سے آن لائن فنڈ اکٹھا کرنے کا پروگرام ’’نوٹس آف نیکٹر-100 فار 1000‘‘ کا انعقاد کیا جس میں شمالی اور جنوبی زون کے ممتاز فنکاروں نے شرکت کی۔ فنڈ اکٹھا کرنے کے اس اقدام سے لوک فنکاروں کے 1200 خاندانوں کو مالی امداد اور گھریلو سامان وغیرہ کووڈ-19 وبا کے دوران حاصل کرنے میں مدد ملی۔
  • ix. تمام زیڈ سی سیز نے اسپتالوں/ نرسنگ ہوم میں داخل فنکاروں کی دیکھ بھال کی اور ان کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کی خاطر ڈاکٹروں کے ساتھ مشاورت کی۔ ای زیڈ سی سی نے اپنے فنکاروں کے لیے سی ایس آر فنڈ کے ذریعے کولکاتہ میں ملٹی اسپیشلٹی اسپتال میں ٹیکہ کاری کیمپوں کا انعقاد کیا۔
  1. یادگاری تقریبات کے دوران فنکاروں کو شامل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں تاکہ انہیں وزارت کے ذریعے جاری کردہ گرانٹ سے مالی فوائد حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔؎

مذکورہ معلومات کلچر، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں فراہم کیں۔

*****

U.No.7740

(ش ح – و ا - ر ا)



(Release ID: 1842599) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Hindi , Manipuri