خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
سوادھر گریہہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 APR 2022 3:42PM by PIB Delhi
ملک میں سردست فعال سوادھرگریہوں کی کل تعداد 357 ہے۔ ریاست اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں( یوٹیز) کے لحاظ سے سوادھر گریہوں کی تفصیلات ضمیمہ -1 میں پیش ہیں۔
نیتی آیوگ نے سوادھر گریہہ اسکیم کا تجزیہ کیا ہے۔ اس تجزیہ کی اہم سفارشات میں، دیگر باتوں کے علاوہ سوادھر گریہہ اور اجولاہومز کو مربوط کرنا، عملے کے تنخواہوں سے متعلق ضابطوں پر نظرثانی کرنا اور اس اسکیم کے نفاذ میں اطلاعاتی ٹکنالوجی کے وسیلوں کا استعمال شامل ہے۔ یہ اسکیم، اب نئی مشن شکتی کا حصہ ہے۔ جو خواتین سے متعلق امور کے معاملے میں ان کی پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ ان سفارشات کو مشن شکتی میں مناسب طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔
سوادھر گریہہ اسکیم میں، ضلع، ریاست اور مرکزی سطح پر اس کی عمل آوری کی نگرانی کی بات کہی گئی ہے۔ ایک ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی، سوادھر گریہوں کی مسلسل نگرانی کا کام انجام دیتی ہے۔ جس میں کم از کم دو خواتین ارکان شامل ہوتی ہیں اور ضلع سطح کی کمیٹی کی تین ماہ میں کم از کم دو میٹنگیں ضرور کرتی ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ پروجیکٹوں کی نگرانی بھی کرتی ہے۔ کسی بھی ایجنسی کے لئے امداد کا جاری رکھنا ، اس کی اطمینان بخش کارکردگی پر منحصر ہوتا ہے۔ جس کا تجزیہ ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سطح کی کمیٹی کرتی ہے۔ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت بھی ، ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ، باضابطہ وقفوں سے سوادھر گریہہ کے کام کاج کا جائزہ لیتی ہے۔
اسکیم کے رہنماخطوط کے مطابق، نفاذ سے متعلق ایجنسی کےلئے ضروری ہے کہ وہ سوادھر گریہہ میں کسی نمایاں جگہ پر مقامی زبان میں صاف صاف الفاظ میں سوادھر گریہہ کا نام، ٹیلی فون نمبر اور پتہ کو نمایاں کریں اور اس کے ساتھ ہی سوادھر گریہہ میں دستیاب سہولتوں اور ضلع سطح کے عہدیداروں کے نام، ٹیلی فون نمبر بھی نمایاں جگہ پر پیش کریں۔ نئے مشن شکتی کے تحت، اسکیم سے متعلق رہنما ہدایات پر نظرثانی کرنے کی بات کہی گئی ہے تاکہ انہیں مستفدین کے لئے اور زیادہ مفید بنایا جاسکے اور خواتین کے تفویض اختیارات کے لئے قومی مرکز کے توسط سے ان گھروں کے بارے میں بیداری پیدا کی جاسکے۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے۔
ضمیمہ-1
سردست کام کررہے/فعال سوادھر گریہہ
|
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
2021-22 کے دوران فعال گھروں کی تعداد
|
-
|
انڈمان و نکوبار جزیرہ
|
1
|
-
|
آندھرا پردیش
|
21
|
-
|
اروناچل پردیش
|
1
|
-
|
آسام
|
16
|
-
|
چنڈی گڑھ
|
1
|
-
|
چھتیس گڑھ
|
3
|
-
|
دہلی
|
2
|
-
|
گجرات
|
8
|
-
|
ہماچل پردیش
|
1
|
-
|
جموں و کشمیر
|
2
|
-
|
جھارکھنڈ
|
5
|
-
|
کرناٹک
|
52
|
-
|
کیرالہ
|
7
|
-
|
مدھیہ پردیش
|
15
|
-
|
مہاراشٹر
|
9
|
-
|
منی پور
|
23
|
-
|
میگھالیہ
|
2
|
-
|
میزورم
|
11
|
-
|
ناگالینڈ
|
2
|
-
|
اوڈیشہ
|
54
|
-
|
پڈوچیری
|
1
|
-
|
پنجاب
|
2
|
-
|
راجستھان
|
8
|
-
|
سکم
|
1
|
-
|
تمل ناڈو
|
36
|
-
|
تلنگانہ
|
21
|
-
|
تریپورہ
|
4
|
-
|
اتر پردیش
|
14
|
-
|
اتراکھنڈ
|
1
|
-
|
مغربی بنگال
|
33
|
|
|
میزان
|
357
|
******
ش ح ۔ ع م ۔ م ص
U. No.7736
(ریلیز آئی ڈی: 1842583)
وزیٹر کاؤنٹر : 142