ٹیکسٹائلز کی وزارت
پاور لوم کے شعبے نے ملک میں برآمدات کے لئے تیار کپڑے کی مجموعی پیداوار میں سے تقریباً 58.4 فیصد اور فیبرک کی تیاری میں سے 60 فیصد سے زیادہ کی حصہ رسدی کی ہے
Posted On:
06 APR 2022 6:27PM by PIB Delhi
پاور لوم کے شعبے کے احیاء ، اسے فروغ دینے اور تجدید نو کرنے کی غرض سے، حکومت یکم اپریل 2017 سے 31 مارچ 2021 کی مدت کے دوران پاور لوم کے شعبے کے لئے پاور ٹیکس اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ مزید برآں حکومت نے ٹیکسٹائل کلسٹر ترقیاتی اسکیم کو منظوری دی ہے، جس میں دیگر کے علاوہ گروپ ورک شیڈ اسکیم سے متعلق عناصر، پی ایم کریڈٹ اسکیم برائے پاور لوم بنکر اور پاور لوم کے لئے اپ گریڈیشن شامل ہے۔
پاورلوم کا شعبہ ملک میں کپڑے کی مجموعی پیدا وار میں تقریبا 58.4 فیصد کی حصہ رسدی کرتا ہے۔ ایکسپورٹ کے لئے تیار کئے جانے والے فیبرک میں سے 60 فیصد سے زیادہ بھی پاور لوم کے شعبہ سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ ریڈی میڈ ملبوسات اور گھریلو ٹیکسٹائل کے شعبے اپنی دھاگے کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر پاور لوم کے شعبے پر انحصار کرتے ہیں۔
دستیاب معلومات کے مطابق، ملک میں، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف یونٹوں نیز ملوں کی تفصیلات سلسلے وار ضمیمہ 1 میں دی گئی ہے۔ مختلف طرح کے سود اور دھاگے کی تخمینی پیدا وار سال وار ضمیمہ11 میں فراہم کی گئی ہیں۔
حکومت نے ملک گیر بنیاد پر برآمدات کو فروغ دینے اور ٹیکسٹائل کے شعبے کو عالمی پیمانے پر مسابقتی بنانے کی غرض سے ٹیکسٹائل کے شعبے میں درج ذیل اہم اقدامات اور پہل کی ہیں:
- پی ایم میگا انٹگریٹڈ ٹیکسٹائلس ریجن اینڈ اپاریلس پارکس (پی ایم مترا): حکومت نے سال 28-2027 تک 7 سال کی مدت کے لئے 4445 کروڑ روپے کی مختص رقم کے ساتھ، گرین فیلڈ / گراؤنڈ فیلڈ کے جائے مواقع پر سات پی ایم مترا پارکس قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ اسکیم ایک جدید مربوط اور وسیع پیمانے کے، عالمی درجے کے صنعتی بنیادی ڈھانچے کو وضع کرنے کی راہ ہموار کرے گی، جس میں پلگ اینڈ پلے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ یہ پارکس ٹیکسٹائل کی صنعت کو عالمی پیمانے پر مسابقتی بننے ، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور روز گار وضع کرنے میں نمایاں اضافہ کرنے کے قابل بنائیں گے۔
- مارچ 2019 سے نافذ العمل ریاستی اور مرکزی ٹیکسوں اور محصولات کی رعایت کی اسکیم (آر او ایس سی ٹی ایل) کو کپڑوں / ملبوسات اور میڈاپس کی بر آمدات کے لئے 31 مارچ 2024 تک جاری رکھا گیا ہے، تاکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو بین الاقوامی منڈی میں مسابقتی بنایا جاسکے۔
- حکومت نے ٹیکسٹائلز کے لئے پیدا وار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے، جس کے لئے 10683 کروڑ روپے کی مختص رقم کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ اس کا مقصد ملک میں دستی طور پر تیار کردہ دھاگہ (ایم ایم ایف) ،کپڑے، ایم ایم ایف فیبرکس اور تکنیکی ٹیکسٹائل کی پیدا وار کو فروغ دینا ہے، تاکہ ٹیکسٹائل کے شعبے کو مطلوبہ حجم اور پیمانہ حاصل کرنے کے قابل بنایا جاسکے نیز وہ مسابقتی بن سکے۔
- دستی طور پر تیار کردہ فائبر (ایم ایم ایف) کے شعبے میں بر آمدات کو بڑھانے کے لئے حکومت نے پی ٹی اے (پیوریفائڈ ٹیری پیتھلک ایسڈ)، وسکوس اسٹیپل فائبر اور ایکریلک پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کوختم کردیا ہے۔
- حکومت ، مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات (ایم اے آئی) کی اسکیم کے تحت، برآمدات کو فروغ دینے کی ان مختلف کونسلوں (ای پی سیز) اور تجارتی اداروں کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جو ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی بر آمدات کو فروغ دینے میں مشغول ہیں، تاکہ وہ بیرون ملک کی منڈیوں میں تجارتی میلوں، نمائشوں، خریدار - فروخت کنندہ کے درمیان میٹنگوں وغیرہ کا انعقاد کرسکیں اور ان میں شرکت کرسکیں۔
ضمیمہ-1
ریاست / مرکز کے زیرانتظام علاقوں وار ملک میں یونٹس / ملز کی تعداد
نمبر شمار
|
ریاست
|
بنائی کے مل
|
پاور لوم یونٹس
|
ہینڈلوم یونٹس
|
1
|
آندھرا پردیش
|
106
|
12,635
|
9,3375
|
2
|
آسام
|
-
|
30
|
12,48,806
|
3
|
اروناچل پردیش
|
-
|
-
|
99,454
|
4
|
بہار
|
-
|
3,839
|
8,447
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
-
|
49
|
12,743
|
6
|
دادر نگر حویلی
|
11
|
-
|
-
|
7
|
دہلی
|
-
|
-
|
2,498
|
8
|
گوا
|
1
|
-
|
16
|
9
|
گجرات
|
53
|
34,966
|
9,903
|
10
|
ہریانہ
|
36
|
1,600
|
11,759
|
11
|
ہماچل پردیش / پنجاب/ جے اینڈ کے/ اترا کھنڈ
|
122
|
1,162
|
38,078
|
12
|
جھارکھنڈ
|
1
|
-
|
8607
|
13
|
کرناٹک
|
13
|
18,566
|
24,071
|
14
|
کیرالہ
|
17
|
1,027
|
31,619
|
15
|
مدھیہ پردیش
|
39
|
8,344
|
12,069
|
16
|
مہاراشٹر
|
135
|
1,49,613
|
4,354
|
17
|
منی پور اینڈ میگھالیہ
|
-
|
-
|
2,59,412
|
18
|
اڈیشہ
|
3
|
824
|
48,161
|
19
|
پڈو چیری
|
8
|
-
|
929
|
20
|
راجستھان
|
38
|
945
|
6446
|
21
|
تمل ناڈو
|
744
|
89,449
|
2,18,748
|
22
|
تلنگانہ
|
26
|
-
|
17,095
|
23
|
اتر پردیش
|
14
|
59,038
|
1,24,242
|
24
|
مغربی بنگال
|
14
|
3,509
|
2,83,404
|
25
|
میزورم
|
-
|
-
|
22,875
|
26
|
ناگالینڈ
|
-
|
-
|
70,089
|
27
|
سکم
|
-
|
-
|
132
|
28
|
تر یپورہ
|
-
|
-
|
1,66,050
|
ضمیمہ-11
گزشتہ تین برسوں اور رواں برس کے لئے دستی طور پر تیار کردہ فائبر،ریشمی دھاگہ اور اسپن یارن کی تخمینی پیدا وار
مدت
|
دستی طور پر تیار دھاگہ (کلو گرام)
|
دستی طور پر تیار سوت (کلو گرام)
|
کاٹن سوت (کلو گرام)
|
بلینڈڈ اور 100 فیصد غیر کارٹن سوت (کلو گرام)
|
ٹوٹل اسپن سوت (کلو گرام)
|
|
|
2018-19
|
1,442
|
1,160
|
4,208
|
1,682
|
5,890
|
|
2019-20
|
1,898
|
1,688
|
3,962
|
1,702
|
5,664
|
|
2020-21 (جنوری.-اپریل)
|
1,299
|
1,226
|
2,950
|
1,225
|
4,175
|
|
2021-22 (جنوری.-اپریل) (عارضی)
|
1,803
|
1,676
|
3,410
|
1,462
|
4,872
|
|
گزشتہ تین برسوں کے دوران کپڑے کی تخمینی پیدا وار
(من. مربع میٹر)
مدت
|
کاٹن
|
بلینڈڈ
|
100 فیصد غیر کاٹن
|
2018-19
|
42,204
|
11,896
|
15,970
|
2019-20
|
40,038
|
11,964
|
23,104
|
2020-21 (عارضی)
|
36,344
|
10,513
|
23,588
|
یہ معلومات آج لوک سبھا میں ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ درشنا جاردوش نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ع- ق ر)
U-7734
(Release ID: 1842577)
|