وزارت دفاع
بھارت –چین کور کمانڈر سطح کی 16ویں دور کی میٹنگ کی مشترکہ پریس ریلیز
Posted On:
18 JUL 2022 9:02PM by PIB Delhi
بھارت – چین کور کمانڈر سطح کی 16ویں دور کی میٹنگ 17 جولائی 2022 کو چوشول – مولدو سرحد پر بھارت والے حصہ میں منعقد ہوئی۔
11 مارچ 2022 کو منعقد ہوئی آخری میٹنگ میں ہوئی پیش رفت کی بنیاد پر، طرفین نے تعمیری انداز اور مستقبل کو لے کر پر امید رہتے ہوئے مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے تبادلہ خیالات کیے۔ بقیہ مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے مقصد سے کام کرنے کے لیے قائدین کی جانب سے فراہم کردہ رہنمائی کی مدد سے طرفین نے اس سلسلے میں بے جھجھک انداز میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیالات کیے۔ طرفین نے اس امر کا اعادہ کیا کہ بقیہ مسائل کا حل مغربی سیکٹر میں ایل اے سی پر امن و سکون کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا اور اس سے باہمی تعلقات میں پیش رفت ہوگی۔
اس درمیان، دونوں فریقوں نے مغربی سیکٹر میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے قریبی رابطہ بنائے رکھنے ، فوجی اور سفارتی چینلوں کے توسط سے بات چیت کا عمل جاری رکھنے اور بقیہ مسائل کے جلد از جلد باہمی طور پر قابل قبول حل تلاشنے پر اتفاق کیا۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:7725
(Release ID: 1842547)
Visitor Counter : 182