شہری ہوابازی کی وزارت

شہری ہوابازی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی نے ’ڈجی یاترا‘ پروجیکٹ پر تبادلہ خیالات کیے

Posted On: 18 JUL 2022 5:35PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ آج نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا موضوع ’ڈجی یاترا‘ تھا۔ پارلیمنٹ کے معزز اراکین، جو کمیٹی کے اراکین بھی ہیں، نے اس میٹنگ میں حصہ لیا اور اس پروجیکٹ کے بارے میں مختلف بیش قیمتی مشورے پیش کیے۔

’ڈجی یاترا‘ کے پس منظر کے بارے میں بتاتے ہوئے، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا کہ یہ پروجیکٹ چہرے کی شناخت سے متعلق تکنالوجی (ایف آر ٹی) کی بنیاد پر، مسافرین کی بلارابطہ ، بلا رکاوٹ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے تصور کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔یہ پروجیکٹ بنیادی طور پر یہ خیال پیش کرتا ہے کہ کوئی بھی مسافر ہوائی اڈے پر، چہرے کی شناخت کی حامل تکنالوجی ، جو کہ بورڈنگ پاس سے مربوط ہوگی، کااستعمال کرتے ہوئے، بغیر کاغذ اور بغیر رابطے میں آئے نقل و حرکت کے ذریعہ مختلف چیک پوائنٹس سے گزر سکے۔  انہوں نے کہا کہ اس نظام میں رازداری سے متعلق مسائل کو بھی حل کیا گیا ہے۔ یہ نظام لامرکزی موبائل  پرس پر مبنی شناخت  سے متعلق انتظام کاری پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو کہ واجبی لاگت کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈجی یاتر کے نفاذ میں رازداری/ ڈاٹا کے تحفظ سے متعلق مسائل بھی حل کرتا ہے۔ نظرثانی شدہ ڈجی یاترا رہنما خطوط کی منظوری کے بعد 18 اپریل 2022 کو ڈی جی سی اے کے ذریعہ ایک اے آئی سی (ایروناٹیکل انفارمیشن سرکولر) شائع کیا گیا۔

ڈجی یاترا فاؤنڈیشن (ڈی وائی ایف) کو کمپنیز ایکٹ 2013 کی دفعہ 8 کے تحت 2019 میں ایک مشترکہ کاروباری کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جس کے حصہ داروں میں اے اے آئی (26 فیصد حصص) اور بی آئی اے ایل، ڈی آئی اے ایل، جی ایچ آئی اے ایل، ایم آئی اے ایل اور سی آئی اے ایل شامل ہیں۔ کمپنی کے بقیہ 74 فیصد حصص ان پانچ حصہ دار وں کے درمیان مساوی طور پر منقسم ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کی تشکیل ڈجی یاترا مرکزی ایکو نظام (ڈی وائی سی ای) قائم کرنے کے مقصد سے عمل میں آئی۔ ڈجی یاترا فاؤنڈیشن مکمل بھارت کی انجمن ہوگی اور یہ مسافر آئی ڈی ویلیڈیشن ضابطہ کی نگراں انجمن بھی ہوگی۔ یہ بھارت میں ہوابازی شعبہ کے حصہ داروں کے درمیان اتفاق رائے بھی پیدا کرے گی۔ یہ مقامی ہوائی اڈا نظام کے لیے ضوابط اور رہنما خطوط کے لیے معیار کی وضاحت بھی کرے گی۔ یہ مشترکہ کاروباری کمپنی مقامی ہوائی اڈا بایومیٹرک بورڈنگ نظام (بی بی ایس) کے لیے ڈجی یاترا رہنما خطوط کے ذریعہ وضاحت کردہ مختلف ضوابط اور رہنما خطوط (جن میں سلامتی، تصویر کی کوالٹی، ڈاٹا سے متعلق رازداری سمیت) کے باقاعدہ آڈٹ کا اہتمام بھی کرے گی۔

پہلے مرحلے کے تحت، ڈجی یاترا کو ماہ اگست 2022 میں 2 ہوائی اڈوں یعنی وارانسی بنگلورومیں شروع کرنے ، اور آئندہ برس ماہ مارچ  میں پانچ ہوائی اڈوں یعنی پونے، وجئے واڑہ، کولکاتا، دہلی اور حیدرآباد میں شروع کرنے کی تجویز ہے۔اے اے آئی ان کے ہوائی اڈوں کی شناخت کرے گی جہاں مرحلہ وار انداز میں ڈجی یاترو کو نافذ کیا جائے گا۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7705



(Release ID: 1842467) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil