بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ممبران قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) کے ذریعہ اتر پردیش قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات

Posted On: 18 JUL 2022 6:21PM by PIB Delhi

اتر پردیش قانون ساز کونسل میں دو عارضی خالی اسامیاں ہیں، جن کا انتخاب قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعہ ہونا ہے۔ خالی اسامیوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

رکن کا نام

انتخاب کی نوعیت

خالی ہونے کی وجہ

مدت کار

جناب احمد حسن

اراکین اسمبلی کے ذریعہ

20 فروری 2022 کو انتقال

30 جنوری 2027

جناب ٹھاکر جے ویر سنگھ

اراکین اسمبلی کے ذریعہ

24 مارچ 2022 کو استعفیٰ

5 مئی 2024

 

2. کمیشن نے مذکورہ خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے درج ذیل شیڈیول کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے اراکین کے ذریعے اترپردیش قانون ساز کونسل کے لئے الگ الگ ضمنی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے:

 

نمبرشمار

پروگرام

تاریخ

 

نوٹیفکیشن کا اجرا

25 جولائی 2022 (پیر)

 

نامزدگی کی آخری تاریخ

یکم اگست 2022 (پیر)

 

نامزدگی کی جانچ پڑتال

2 اگست 2022 (منگل)

 

نام واپس لینے کی آخری تاریخ

4 اگست 2022 (جمعرات)

 

پولنگ کی تاریخ

11 اگست 2022 (جمعرات)

 

پولنگ کے اوقات

صبح 09:00  سے شام 04:00 تک

 

ووٹوں کی گنتی

11 اگست 2022 (جمعرات)،

شام 05:00 بجے

 

جس تاریخ سے پہلے انتخاب مکمل ہونا ہے

16 اگست 2022 (منگل)

 

3.  پچیس (25) مئی 2022 کو جاری کئے گئے پریس نوٹ کے پیرا 06 میں شامل  کووڈ-19 سے متعلق الیکشن کمیشن آف انڈیا کی رہنما ہدایات  جو کہ اس لنک  https://eci.gov.in/files/file/14188-schedule-for-bye-election-in-parliamentaryassembly-constituencies-of-various-states/ پر دستیاب ہے، پر سبھی افراد کے ذریعے انتخاب کے مکمل عمل کے دوران، جہاں کہیں بھی قابل نفاذ ہو، عمل کیا جانا چاہئے۔

4.  اترپردیش کے چیف سکریٹری کو یہ ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ریاست کے ایک سینئر افسر کی تعیناتی کرے، جو الیکشن کرانے کے انتظامات کرتے وقت کووڈ – 19 کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7714


(Release ID: 1842453) Visitor Counter : 155


Read this release in: English , Hindi , Tamil