صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پردھان منتری سواستھ سُرکشا کے بارے میں تازہ ترین معلومات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 APR 2022 3:50PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے ۔
پردھان منتری سواستھ سُرکشا یوجنا کے لئے سال 22-2021 کے لئے کاروباری نتائج کی نگرانی سے متعلق فریم ورک (او او ایم ایف ) میں سر کاری میڈیکل کالجوں کو جدید طرز پر ڈھالنے کی غرض سے منظورشدہ پروجیکٹوں کے تحت، 400 سُر اسپیشلٹی محکموں کے ایک ہدف کا عندیہ دیا گیا ہے۔ سپر اسپیشلٹی بلاکس (ایس ایس بی) کے تکمیل شدہ پروجیکٹوں میں منظورشدہ سپر اسپیشلٹی محکموں کی تعداد 357 ہے۔
13 ایمس میں 7500 بستروں کی گنجائش کے او او ایم ایف کے ہدف کے برخلاف، 12 ایمس میں کل 6990 بستروں کی صلاحیت حاصل کرلی گئی ہے۔ نئے ایمس کے لئے جن سبھی 18 اسپیشلٹی محکموں کا تصور پیش کیا گیا ہے، وہ سبھی چھ ایمس میں فعال ہیں۔ یہ سپراسپیشلٹی محکمے ہیں: ایمس بھوپال، ایمس بھونیشور ، ایمس جودھ پور، ایمس پٹنہ، ایمس رائے پور اور ایمس رشیکیش ۔ اس کے علاوہ بھونیشور ، جودھ پور اور رشیکیش کے مقام پر سبھی 17 سپر اسپیشلٹی محکمے فعال ہیں۔ جہاں ایمس بھوپال میں ایسے محکموں کی تعداد 14، ایمس پٹنہ میں 14 اور ایمس رائے پور میں 13 ہے۔
نئے ایمس میں مختلف عہدوں اور مقامات کے لئے تقرری، اضافی خدمات اور اضافہ شدہ سہولتوں کی فراہمی کے مدنظر ، ضرورت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ مختلف ایمس میں عہدہ کی مدت سے متعلق صورتحال پر نظررکھی جاتی ہے اور ضرورت کی بنیاد پر اسامیوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ البتہ چونکہ امیدوار کو منتخب کرنے کے دوران، اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھا جاتا ہے لہذا ان قومی اہمیت کے حامل اداروں کی برتری کے پیش نظر، مشتہر کردہ سبھی اسامیاں پُرنہیں کی جاسکیں۔ نئے ایمس میں خالی عہدوں پر تقرری کی غرض سے درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔
- ہر نئے ایمس میں انتخاب کے عمل سے متعلق قائمہ کمیٹی (ایس ایس سی) کی تشکیل۔ تاکہ خالی اسامیوں کی تیزی سے بھرتی کے کام میں سہولت پیدا کی جاسکے۔
- پروفیسر اور ایڈیشنل پروفیسر کے عہدوں کے لئے براہ راست بھرتی کے لئے عمر کی اوپری حد کو 50 سال سے بڑھا کر 58 کر دیا گیا ہے۔
- نئے ایمس میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے کی غرض سے سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں سے وہاں خدمات انجام دے رہے اساتذہ کی ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔
- سرکاری میڈیکل کالجوں/ اداروں کے 70 سال تک کے ریٹائرڈ اساتذہ کو بطور معاہدہ تقرری کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اساتذہ کی بطور معاہدہ تقرری کی غرض سے واک ان انٹرویو کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
- سمندر پار آباد بھارت کے شہری (او سی آئی) کارڈ کے حامل افراد کا بھی اب تعلیمی شعبے کے عہدوں پر تقرر کئے جانے کی اجازت ہے۔
- نئے ایمس میں کچھ عرصہ کے لئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے سے متعلق ایک اسکیم مرتب کی گئی ہے تاکہ نئے ایمس میں درس و تدریس اور تعلیمی مقاصد کے لئے قومی اور بین الاقوامی اساتذہ کو کام کرنے کی اجازت دی جاسکے۔
- ایمس نے ایک مقررہ مدت کے لئے ایڈیشنل/ ایسوسی ایٹ پروفیسر کے عہدے کے درجہ کو کم کرکے اسسٹنٹ پروفیسر کی سطح تک کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لئے متعلقہ انسٹی ٹیوٹ یا اداروں کی منظوری لی جائے گی۔
- فیکلٹی کے ایک محکے سے دوسرے محکمے تک عارضی منقتلی کی قرض کی بنیاد پر اجازت دی گئی ہے۔ جسے معاہدے کی بنیاد پر تقرری کے ذریعہ پُر کیا جائے گا۔
- درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لئے ڈی او پی اینڈ ٹی کی جانب سے جاری ہدایات کے ضابطوں کے مطابق نرمی یا رعایت کی اجازت دی گئی ہے۔
*****
(ش ح ۔ ع م ۔م ص)
U. No. 7693
(ریلیز آئی ڈی: 1842328)
وزیٹر کاؤنٹر : 128