صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے بعد ذہنی صحت کے معاملات کی تشخیص

Posted On: 05 APR 2022 3:54PM by PIB Delhi

لانسیٹ پبلک ہیلتھ  میں شائع شدہ’’کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے 2022  میں 204 ملکوں اور خطوں میں   غمگینی اور انتہائی افسردگی کی عالمی موجودگی ‘‘ پر   ایک مطالعہ میں کووڈ-19 عالمی وبا کے دوران ہندستان میں  بیچینی اور انتہائی افسردگی کے معاملات میں  تقریباً 35 فی صد کا اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکومت سستی اور قابل رسائی  ذہنی حفظان صحت کی سہولیات  فراہم کرنے کے لئے  ملک میں  نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی) نافذ کررہی ہے۔  این ایم ایچ پی   کے  ایک حصہ، ڈسٹرکٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام (ڈی ایم ایچ پی) کو   قومی صحت مشن  کے ذریعہ   704 اضلاع میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے لئے  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی گئی ہے۔   ڈی ایم ایچ پی  کے تحت     کمیونیٹی ہیلتھ سینٹروں(سی ایچ سی) پرائمری ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کی سطح پر   فراہم کی جانے والی سہولیات میں   شدید  ذہنی   خلل ، منشیات کی لت، اور ایمبولنس خدمات وغیرہ کے ساتھ   آؤٹ پیشنٹ خدمات کا تجزیہ  ، مشاورت /نفسیاتی۔ سماجی   اقدامات دیکھ بھال   اور مدد وغیرہ  شامل ہے۔  مذکورہ خدمات کے علاوہ   ضلع کی سطح  پر دس بستروں والے اسپتال کی سہولیات فراہم کرنے کی گنجائش حاصل ہے۔

  حکومت نے عوام کی ذہنی صحت پر کووڈ19 کے ہونے والے اثرات  کو دیکھتے ہوئے  کئی اقدامات کئے ہیں جن میں مندرجہ ذیل    شامل ہیں:

  1. تمام متاثرہ آبادی کو ، جنہیں مختلف گروپوں جیسے بچے ، بالغ  ، بزرگ ، خواتین  اور حفظان صحت کے ورکروں میں تقسیم کیا گیا ہے ،  ذہنی امراض کے  ماہرین کے ذریعہ   نفسیاتی –سماجی  مدد فراہم کرنے کی خاطر 24X7کی ہیلپ لائن کا قیام۔
  2. سماج کے مختلف طبقوں کی دیکھ بھال کے لئے  ذہنی صحت کے معاملات سےمتعلق  رہنما خطوط /ایڈوائزی جاری کرنا 
  3. شدید دباؤ اور بے چینی  ، مایوسی سے متعلق  تخلیقی  اور صوتی –بصری مواد کی شکل میں  میڈیا کے مختلف پلیٹ فارموں کے ذریعہ تشہیر او ر سبھی کے لئے تعاون کے ماحول کو فروغ دینا۔
  4. نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنسیز (نم ہنس) بنگلورو کے ذریعہ’’کووڈ-19 وبا کے دور میں  ذہنی صحت –عام  طبی مراکز اور  ذہنی صحت کی دیکھ بھال کے خصوصی مراکز  کے لئے رہنمائی ‘‘  کے تحت  تفصیلی رہنما خطوط کا اجرا اور   مشتہر ی ۔
  5. تمام  رہنما خطوط ، ایڈوائزی  اور مشاورتی مواد  صحت اور خاندانی بہبود  کی وزارت  کی ویب سائٹ  (https://www.mohfw.gov.in/). پر’’ذہنی صحت-نفسیاتی  سماجی ہیلپ لائن‘‘ پر دستیاب ہے۔
  6. (آئی-گوٹ)-دکشا پلیٹ فارم کے ذریعہ  صحت ورکروں کو  نم ہنس کی طرف سے   نفسیاتی –سماجی  مدد اور تربیت  کی فراہمی کے لئے آن لائن صلاحیت سازی  ۔

اس کے علاوہ حکومت نے ملک میں ذہنی صحت کی معیاری خدمات اور دیکھ بھال کی خدمات   کی رسائی میں بہتری کے لئے  سال 23-2022 کے بجٹ میں ’’نیشنل ٹیلی مینٹل ہیلتھ  پروگرام‘‘  کا اعلان کیا ہے۔

حکومت نے  کووڈ کے بعد ذہنی صحت کے معاملات سے نمٹنے  میں ڈاکٹروں ، نرسوں، نیم طبی عملے کےورکروں   کو تیار کرنے کی خاطر حفظان صحت فراہم کرنے والوں کے لئے  جامع تربیتی ماڈیول  تیار کئے ہیں تاکہ کووڈ کے بعد ذہنی صحت کے معاملات سے متاثر ہونے والوں  کو   نفسیاتی ، سماجی امداد فراہم کی جاسکے۔ 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین  پوار  نے آج راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب دیتے ہوئے  یہ معلومات  فراہم  کیں۔

 

ش  ح۔و ا  ۔ ج

UNO-7691

 



(Release ID: 1842302) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Manipuri , Punjabi