صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگوں کی حفظان صحت کے لئےقومی پروگرام سے متعلق تازہ معلومات

Posted On: 05 APR 2022 3:55PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پرائمری ، سیکنڈری اور تیسرے درجے کی حفظان صحت کے مختلف سطحوں پر سینئر سٹیزن (60 سال سے زیادہ کی عمر کے  افراد) کو حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے علاوہ بزرگوں کے حفظان صحت سے متعلق مختلف مسائل سےنمٹنے کے لئے صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کی وزارت نے 2010-11 کے دوران بزرگوں کی حفظان صحت کے لئے ایک قومی پروگرام شروع کیا تھا۔

مقاصد:

  • بزرگ آبادی کو  قابل رسائی، سستی اور اعلی معیاری، طویل مدتی، جامع اور ڈیڈیکیٹڈ حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنا۔
  • بزرگوں کے لئے  نئے آرکیٹکچر کی تشکیل، سبھی عمر کے لوگوں کے لئے ایک سوسائٹی کے واسطے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی غرض سے ایک فریم ورک تیار کرنا۔
  • بزرگوں کے لئے ایک سرگرم اور صحت مند سوچ کو فروغ دینا۔
  • قومی دیہی صحت مشن، آیوش اور سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت جیسے دیگر متعلقہ محکموں کے ساتھ ہم آہنگی۔

 بزرگوں کے لئے حفظان صحت کے قومی پروگرام (این پی ایچ سی ای) کاایک قومی صحت مشن ہے، جو ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس کے ذریعہ پرائمری کیئرسروس ڈلیوری،  کمیونٹی ہیلتھ سینٹرس، پرائمری ہیلتھ سینٹرس، ذیلی سینٹر/ صحت اور تندرستی سنٹر پر مشتمل ہے۔ اسکے تین حصے ہیں  جس میں  ہندوستان کی 18 ریاستوں میں 19 میڈیکل کالجوں میں واقع علاقائی جیریئٹرک سینٹرس کے ذریعہ خدمات فراہم کی جارہی  ہیں اور نئی دہلی میں انصاری نگر میں ایمس میں  ایک نیشنل سینٹر آف ایجنگ اور دوسرا چنئی کے مدراس میڈیکل کالج  میں نیشنل سینٹر آف ایجنگ ہے ۔ مزید برآں، ہندوستان میں ایک لانگی ٹیوڈنل ایجنگ اسٹڈی  (ایل اے ایس آئی ) پروجیکٹ، ہندوستان میں بزرگ افراد کا قومی سطح پر نمائندہ سروے، 2017-18 کے دوران انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پاپولیشن سائنسز (IIPS)، ممبئی کے ذریعے شروع کیا گیا۔

بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال کے قومی پروگرام کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے اور بزرگوں کی آبادی کے لیے صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کی ایک رینج کے قیام میں بھی مدد کرنے کے لیے، ہندوستان میں بزرگ افراد کا قومی سطح پر نمائندہ سروے ایل اے ایس آئی (طویل عمر کا سروے۔ انڈیا) کا انعقاد این پی ایچ سی ای  کے تحت کیا گیا تھا۔ سروے میں ہندوستان کی تمام 30 ریاستوں اور 6 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

نیشنل پروگرام فار پالیئٹو کیئر (این پی پی سی) ، نیشنل پروگرام فار کنٹرول آف بلائنڈنس اینڈ ویژول امپیرمنٹ  (این پی سی بی وی آئی ) ، نیشنل مینٹل ہیلتھ پروگرام (این ایم ایچ پی ) ، نیشنل اورل ہیلتھ پروگرام (این او ایچ پی) ، نیشنل پروگرام فار پریونشن اینڈ کنٹرول آف ڈیفنس (این پی پی سی ڈی) اور نیشنل پروگرام فار پریوینشن اینڈ کنٹرول آف کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور فالج  (این پی سی ڈی سی ایس) دوسرے پروگرام ہیں جو بزرگوں کی صحت کی ضروریات کو بھی پورا کرتے ہیں۔

 

*************

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.7690

 


(Release ID: 1842299) Visitor Counter : 122


Read this release in: English