اسٹیل کی وزارت
ایم او آئی ایل نے مالی سال 2022 میں مینگنیز اور کی بہترین اعلیٰ درجے کی پیداوار اور فروخت کا ریکارڈ بنایا
Posted On:
04 APR 2022 5:19PM by PIB Delhi
مالی سال 22-2021 ایم او آئی ایل کی تاریخ میں کارکردگی کے بہترین سالوں میں سے ایک رہا ہے کیونکہ اس کا ٹرن اوور مالی سال19- 2018 میں اب تک کی اب تک کی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
کمپنی کا کل کاروبار مالی سال 22- 2021 (عارضی) میں 1436کروڑ روپے رہا ہے۔ اور گزشتہ سال کے 1177 کروڑ روپے کے ٹرن اوور کے مقابلے میں 22فیصد کی نمو درج کی گئی ہے جو پچھلے سال کے کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی مالی سال 19- 2018 میں 1441 کروڑ روپے سے معمولی طور پر کم ہے۔
کووڈ - 19 کی دوسری اور تیسری لہر کے تقریباً دو ماہ تک کمپنی کی آپریشنل سرگرمیوں کو متاثر کرنے کے منفی اثرات کے باوجود، ایم او آئی ایل نے مذکورہ بالا کارکردگی کو ریکارڈ کیا ہے۔ اعلیٰ درجے اور کی پیداوار (6.53 لاکھ ایم ٹی ) اور فروخت (6.65 لاکھ ایم ٹی ) بھی بلند ترین سطح پر ہے۔ یہ کارکردگی بہتر مصنوعات کی منصوبہ بندی، مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور سب سے اہم، تمام سطحوں پر ملازمین کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ایم او آئی ایل نے گزشتہ سال 11.43 لاکھ ایم ٹی کے مقابلے میں مالی سال 22- 2021 میں 12.31 لاکھ ایم ٹی کی پیداوار حاصل کی ہے جو کہ8فیصد کا اضافہ ہے۔ 12.12 لاکھ ایم ٹی پرکل فروخت تقریباً پچھلے سال 12.18 لاکھ ایم ٹی کی اسی سطح پر ہے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 7688
(Release ID: 1842292)
Visitor Counter : 126