ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرٹیکسٹائل جناب پیوش گوئل نے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ممبئی میں ٹیکسٹائل مشاورتی گروپ کے ساتھ دوسری باہمی ملاقت کی


کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اچھے معیار کے کپاس کے بیج کی فراہمی شدید ضرورت ہے: جناب گوئل

سبھی حکومت ،تحقیق اور صنعت کے مخصوص نتائج پر مبنی اقدامات کے ساتھ کپاس کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے طریقوں پر توجہ مرکوز کریں

ویلیو چین میں اعدادوشمار کی درستگی کی ضرورت کی تعمیل کے لیے شماریات کے جمع کرنے کے ایکٹ کے متعلقہ سیکشن کے تحت تعزیری دفعات پر عملدرآمد کیا جائے: جناب گوئل

Posted On: 15 JUL 2022 6:56PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15 جولائی       ٹیکسٹائل، صنعت و تجارت ، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے 14 جولائی  2022 کو ممبئی میں ٹیکسٹائل مشاورتی گروپ (ٹی اے جی) کے ساتھ دوسری باہمی ملاقات کی۔

جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اچھے معیار کے کپاس کے بیجوں کی فراہمی کی شدید ضرورت ہے۔ انہوں نے کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ پیداوار والے کپاس کے بیجوں سے متعلق اعلی تکنیک متعارف کرانے اور ہائی ڈینسیٹی پلانٹنگ سسٹم جیسے  جدید زرعی سائنس کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نےکاٹن کارپوریشن آف انڈیا کوپورے ہندوستان میں اپنی شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعہ کسانوں کو انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) کے تعاون سے زرعی توسیعی خدمات کو قرض فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔

وزیر موصوف چاہتے ہیں کہ صنعت ویلیو چین میں معیار کے تئیں بیداری پیدا کرنے  پر توجہ مرکوز کرے اور یقین دلایا کہ جدید سہولیات کی حمایت کرنے کے اقدامات کوآسان بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کو ملک میں ٹریس ایبلٹی ٹیکنالوجیوں اور جانچ کی سہولیات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

کپاس میں آلودگی سے بچنے کے لیے رنگین کھادوں کے تھیلے کے استعمال کے طریقوں پر غور و خوض کرتے ہوئے، جناب گوئل نے ٹی اے جی کو  طویل عرصے سے زیر التوا مسئلے کو ترجیحی طور پر ایک ایسے حل کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت دی جو  خود کوکسی بھی  لاگت میں اضافے کا باعث نہ ہو۔

ایم سی ایکس پر مخصوص ترسیل پر مبنی معاہدہ اور کھلی پوزیشن کی حدوں کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب گوئل نے وزارت ٹیکسٹائل، ٹیکسٹائل کمشنر، سی سی آئی اور ٹی اے جی کو ایم سی ایکس/ایس ای بی آئی  کے ساتھ وابستہ ہونے اور ’معاہدے‘ کے محاذ پر ساختی حل تلاش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کاٹن ٹیکسٹائل ویلیو چین کے نقصانات کے لیے قیمت کے محاذ پر ہیرا پھیری کے کسی بھی امکانات کو شامل کرنا ہوگا۔

جناب گوئل نے صنعت کی تجاویز پر ٹیکسٹائل کمشنر کو ہدایت دی کہ اعداد و شمار جمع کرنے کے قانون کے متعلقہ سیکشن کے تحت تعزیری دفعات کی تعمیل کی جائے تاکہ ویلیو چین میں اعدادوشمار کی درستگی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ کارروائی فوری طور پر جننگ سیگمنٹ کے ساتھ شروع ہوسکتی ہے۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ شماریات ایکٹ کے تحت جننگ سے ڈاٹا اکٹھا کرنے کے لیے سی سی آئی کے اہلکاروں کی خدمات کو بروئے کار لائیں۔

یارن نیشنل انڈیکس  تیار کرنے کی تجاویز پر، جناب گوئل نے صنعت کے لیے اس کی معروضیت، گنجائش اور اعتمادیت کی جانچ کرنے کی ہدایت  دی۔ مشین سے کپاس کی چنائی کے لیے، انہوں نے زور دے کر کہا  کہ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان کاٹن ٹیکنالوجی (سی آئی آر سی او ٹی) اورجنوبی ہندوستانی مل ایسوسی ایشن - کاٹن ڈیولپمنٹ اینڈ ریسرچ ایسوسی ایشن (ایس آئی ایم اے – سی ڈی آر اے)کو ایک مقامی ، کفایتی اور موثر ڈیوائس کے لیے  ایک سرشار کوشش کرنی چاہیے ، جو  ہمارے صارف کسانوں کے  ذریعہ توثیق شدہ ہو۔

اس موقع پر ٹیکسٹائل اور ریلوے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا وی جردوش، سکریٹری ٹیکسٹائل جناب اوپیندر پرساد سنگھ، ٹیکسٹائل، زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود، تجارت کی مرکزی وزارتوں کے اعلی حکام ، تحقیق اور ترقی کے شعبے کے افسران، ٹیکسٹائل کمشنر کے دفتر اور کاٹن کارپوریشن  آف انڈیا لمیٹڈ کے سینئر افسران، اورشراکت دار موجود تھے۔ اس اجلاس میں اہم ایسوسی ایشن اور ماہرین کے ذریعہ ٹیکسٹائل ویلیو چین کی پوری نمائندگی کی گئی۔

ممبئی میں29.05.2022 کو منعقدہ آخری باہمی اجلاس سے سامنے آنے والے نکات کے بعد شروع کی گئی کارروائیوں پر غور و خوض کیا گیا جس کے بعد ٹی اے جی کے چیئرمین اورکپاس کے شعبہ کے معروف تجربہ کار شخص جناب سریش  نے پریزنٹشن دیا۔ جناب سریش کوٹک نے سپلائی، فصلوں کے تحفظ اور کپاس کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی سمت میں اقدامات کی تفصیل سے وضاحت کی، جو کہ کھیت سے لے کر فیشن اور بیروں ملک  تک کاٹن ٹیکسٹائل ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

یہ میٹنگ ٹیکسٹائل کمشنر اور کاٹن کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے مشترکہ طور پر منعقد کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (   


(Release ID: 1842097) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi