بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کے وی آئی سی چیئرمین جناب منوج کمار نے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی، انھوں نے کہا ہے کہ کاریگروں اور دستکاروں کے لئے روزگار پیدا کرنا اور کھادی کو دنیا بھر میں مقبول بنانا ان کی ترجیح ہوگی

Posted On: 16 JUL 2022 7:04PM by PIB Delhi

کھادی اینڈ ویلیج انڈسٹریز کمیشن (KVIC) کے نئے مقرر کردہ چیئرمین جناب منوج کمار نے جمعہ پندرہ جولائی 2022 کو اپنے عہدے کی ذمہ داری سنبھالی ۔ چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جناب منوج کمار نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنا ان کی ترجیح ہوگی اور اس کے علاوہ چھوٹی اور مائیکرو یونٹوں کا زیادہ سے زیادہ تعداد میں قیام اور کے وی آئی سی کی مختلف اسکیموں کے ذریعہ خودروزگار مہیا کراکے خود کفیل ہندوستان کے مقصد کا حصول ان کا نصب العین رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ کے وی آئی سی وزیر اعظم کے ویژن پر کام کرتی رہے گی جس سے نوجوان روزگار تلاش کرنے والے نہیں بلکہ روزگار مہیا کرنے والے بن سکیں۔

WhatsAppImage2022-07-16at7.46.20PMRUCQ.jpeg

WhatsAppImage2022-07-16at7.46.07PMOTLY.jpeg

جناب منوج کمار، جو کے وی آئی سی میں ایکسپرٹ ممبر(مارکٹنگ) کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔ مارکٹنگ اور دیہی ترقی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کھادی ملک میں خاموش انقلاب کی طرح سے پھیل رہی ہے۔ جس کی قیادت وزیر اعظم کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں کھادی انڈیا نے نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ  حکومت کی تقسیم کی گئی رقم براہ راست کھادی کاریگروں کے ہاتھوں میں پہنچے جس سے معاشرے کے کمزور طبقوں کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔

جناب منوج کمار نے کہا کہ وہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور کھادی فارنیشن ، کھادی فارفیشن اور کھادی فار ٹرانسفورمیشن کے منتر پر کام کریں گے اور برانڈ کھادی انڈیا کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ جس طرح کھادی ہندوستان میں مقبول ہوئی ہے اسی طرح سے اسے دنیا بھر میں مقبول بنانا ان کی اعلیٰ ترجیح ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہوگی کہ ہم کھادی کو لوکل سے گلوبل بنائیں تاکہ دنیا بھر میں کھادی کی مانگ بڑھے۔

****

U.No:7656

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1842096) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Hindi , Telugu