وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

برازیلین بحریہ کے وفد کا دورہ

Posted On: 15 JUL 2022 7:57PM by PIB Delhi

صنعتی پیداوار اور انجینئرنگ کے ڈائریکٹر وائس ایڈمرل لبرل اینیو زینیلاٹو کی قیادت میں برازیل کی بحریہ کے ایک وفد نے 15 جولائی 2022 کو نئی دہلی کا دورہ کیا اور بھارتی بحریہ کے سینئر افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ برازیل کے وفد کے سربراہ نے بھارتی بحریہ کے مٹیریل کے سربراہ وائس ایڈمرل سندیپ نیتھانی سے بھی ملاقات کی۔ قبل ازیں، برازیل کے وفد نے بالترتیب 11 اور 12 جولائی کو ممبئی میں ویسٹرن نیول کمانڈ کے ہیڈ کوارٹرز اور مژگاؤں ڈاک شپ بلڈرز لمیٹڈ کا دورہ بھی کیا۔

 برازیل اور بھارتی بحریہ کی قیادت کے درمیان باہمی تعاون کے شعبوں، آبدوزوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ کے ساتھ اور عمومی رکھ رکھاؤ کے فلسفے کے علاوہ، ہتھیاروں اور سینسروں کے اپ گریڈیشن اور خود انحصاری کے حصول کے لیے بھارتی بحریہ کی مقامی کوششوں پر وسیع بات چیت ہوئی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7637


(Release ID: 1841955) Visitor Counter : 176


Read this release in: English , Hindi