امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محکمہ امور صارفین نے صارفین کو با اختیار بنانے اور صارفین کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ’جاگرتی‘ کا آغاز کیا

Posted On: 15 JUL 2022 5:28PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین (DoCA) نے ”جاگرتی“ کا آغاز کیا ہے، جو صارفین کو با اختیار بنانے اور ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔ جاگرتی کو ایک با اختیار صارف کے طور پر پیش کیا جائے گا جو صارفین کے حقوق کے بارے میں بیداری پھیلائے گی اور صارفین کو در پیش مسائل کو حل کرے گی۔

”جاگرتی“ کا استعمال اس محکمہ کے مختلف موضوعات کے بارے میں صارفین میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ ان موضوعات میں شامل ہیں: کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کی دفعات، ہال مارکنگ، نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن ٹول فری نمبر 1915، وزن اور پیمائش ایکٹ کی دفعات، سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی کے فیصلے اور شکایات کے ازالے پر صارفین کے تبصرے۔

جاگرتی کو متعارف کرانے سے، DoCA کا مقصد ڈجیٹل اور ملٹی میڈیا میں صارفین کی آگاہی مہم کی موجودگی کو مضبوط بنانا اور ایک نوجوان با اختیار اور باخبر صارف کو صارفین کے حقوق کے بارے میں آگاہ رہنے والے برانڈ کے طور پر مضبوط بنانا ہے۔

جاگرتی کو اس کی تمام میڈیا مہموں میں ٹیگ لائن ”جاگو گراہک جاگو“ کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ یہ دونوں نوجوان با خبر صارفین کے نئے مترادف ہیں اور صارفین کے حقوق کے علم اور تحریک پر بھر پور توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7633



(Release ID: 1841922) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Hindi