بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بین کیپٹل اور بین کریڈٹ کے ذریعہ سٹیئس ٹیک کے جاری کردہ حصص کی مجموعی تعداد میں 30 فیصد سے زائد غیرراست سبسکرپشن کے لیے مجوزہ مجموعہ کو منظوری دی

Posted On: 15 JUL 2022 5:49PM by PIB Delhi

بھارت کی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے بین کیپٹل انویسٹرس، ایل ایل سی (بین کیپٹل) اور بین کیپٹل کریڈٹ ممبر، ایل ایل سی اور بین کیپٹل کریڈٹ ممبر II، لمیٹڈ (بین کریڈٹ) کے ذریعہ سٹیئس ٹیک کے جاری کردہ حصص کی مجموعی تعداد میں 30 فیصد سے زائد غیر راست سبسکرپشن کے لیے مجوزہ مجموعہ کو منظوری دے دی، جو سٹیئس ٹیک(مجوزہ مجموعہ) میں تقریباً نصف اقتصادی انٹریسٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔

بین کیپٹل: بین کیپٹل ایک نجی اکویٹی سرمایہ کاری کمپنی ہے جو اپنے فنڈس کے توسط سے، اطلاعاتی تکنالوجی، حفظانِ صحت، خوردہ اور صارف مصنوعات، مواصلات، مالی اور صنعتی/ مینوفیکچرنگ جیسے شعبوں سمیت متعدد صنعتوں سے وابستہ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

بین کریڈٹ: یہ ایک سرکردہ عالمی کریڈٹ کمپنی ہے، جو سرمایہ کاری ڈھانچہ میں اور لیوریجڈ لون، ہائی یلڈ بانڈس ، دیوالیہ قرار دیے جانے والے قرض، نجی قرض، منڈی سے مربوط سرمایہ کاری، منجمد قرض اور اکویٹیز سمیت مختلف کریڈٹ حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری انجام دیتی ہے۔ 240 سے زائد پیشہ واران پر مشتمل اس کی ٹیم دنیا بھر میں بانڈس فروخت کرنے والی ہزاروں کمپنیوں کے سخت اور آزانہ تجزیہ کے توسط سے قدروقیمت پیدا کرتی ہے۔

سٹیئس ٹیک: سٹیئس ٹیک حفظانِ صحت تکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ (سی ٹی انڈیا) میں سٹیئس ٹیک کا انٹریسٹ تقریباً 80 فیصد کے بقدر ہے اور  یہ بنیادی طور پر کوئی کاروباری سرگرمی انجام نہیں دیتی ہے۔سی ٹی انڈیا ایک حفظانِ صحت تکنالوجی خدمات اور حل فراہم کار کمپنی ہے۔ سی ٹی انڈیا حفظانِ صحت شعبہ میں حفظانِ صحت سے متعلق سافٹ ویئر انجینئرنگ، حفظانِ صحت پیشہ وارانہ خدمات، حفظانِ صحت کیو اے ٹیسٹ آٹو میشن، حفظانِ صحت تکنالوجی مشاورت، حفظانِ صحت بی آئی/ تجزیہ، اور کاروبار اور پروسیس  آؤٹ سورسنگ جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7625


(Release ID: 1841890) Visitor Counter : 162
Read this release in: English , Hindi , Telugu