بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے ری نیو اینرجی گلوبل میں سی پی پی آئی بی کے ووٹنگ رائٹس کے تناسب میں اضافہ کو منظوری دی

Posted On: 15 JUL 2022 5:51PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے ری نیو اینرجی گلوبل میں سی پی پی آئی بی کے ووٹنگ رائٹس کے تناسب میں اضافہ کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مرکب ، ری نیو (بائی بیک ) کے ذریعہ اعلان کردہ بائی بیک کلاس اے آرڈینیری شیئرس (یعنی ووٹنگ رائٹس کے حامل حصص) کے لیے ری پرچیز یعنی از سر نو خریداری  کے نتیجہ کے طور پر ، ری نیو اینرجی گلوبل پی ایل سی میں کناڈا پنشن منصوبہ بندی سرمایہ کاری بورڈ (سی پی پی آئی بی) کے ووٹنگ رائٹس کے تناسب میں اضافہ کا تصور پیش کرتا ہے۔بائی بیک کے نتیجہ کے طور پر، ری نیو کے ووٹنگ حصص کی مجموعی تعداد میں تخفیف متوقع ہے، جس کے نتیجہ میں سی پی پی آئی بی کے ووٹنگ رائٹس کے تناسب میں اضافہ رونما ہو سکتا ہے۔

سی پی پی آئی بی سرمایہ کاری انتظام کاری سے متعلق ایک تنظیم ہے۔ یہ تنظیم کناڈا پنشن پلان فنڈ (سی پی پی فنڈ) کے ذریعہ اسے منتقل کیے گئے فنڈس کی سرمایہ کاری کرتی ہے  جن کی، سی پی پی فنڈ کو 21 ملین تعاون کنندگان اور استفادہ کنندگان کی جانب سے موجودہ فوائد کی ادائیگی کے لیے ضرورت نہیں ہے۔

ری نیو، اپنے ذیلی اور مشترکہ کاروباری اداروں کے ساتھ غیر روایتی اور قابل احیاء توانائی وسائل کے توسط سے بجلی پیداوار کے کاروبار میں مصروف عمل ہے۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکم نامہ جلدی ہی منظر عام پر آئے گا۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7626



(Release ID: 1841858) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi , Telugu