وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع کی جانب سے کارکردگی اور موثریت کی جانچ پڑتال کے لئے ایک اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل


مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے یہ انطباقی جانچ پڑتال سے ہٹ کر اٹھایا جانے والا ایک بڑا قدم ہے

Posted On: 15 JUL 2022 3:15PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے اپنی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں میں کارکردگی اور موثریت کا جانچ پڑتال کے لئے ایک ادارہ جاتی میکانزم قائم کیا ہے جس کا سیکرٹری دفاع کو چئیرمین بنایا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس قسم کے جانچ پڑتال سے وزارت کی اعلیٰ انتظامیہ کو منصوبوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں ممکنہ مخصوص کوتاہیوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم ہو گی اور یہ پتہ چل سکے گا کہ اور داخلی کنٹرول، مالیاتی طریقہ کار کی درستگی اور خطرے کے عوامل کی شناخت وغیرہ میں نظامی بہتری کے لئے کیا کچھ کیا جائے۔ یہ موجودہ لین دین پر مبنی انطباقی جانچ پڑتال سے ہٹ کر ایک بڑا قدم ہے جس کا مقصد مجموعی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔

کمیٹی کے ارکان میں تینوں افواج کے نائب سربراہان، سیکریٹری دفاع (فنانس)، چیف آف انٹیگریٹڈ اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی)، کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے)، ڈائریکٹر جنرل (ایکوزیشن) اور وزارت دفاع اور دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کے دیگر اعلیٰ افسران شامل ہیں۔

کارکردگی اور کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لئے جن وسیع شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں ڈیفنس کیپیٹل پروکیورمنٹس، فراہمی، رسدات، انوینٹری کی سطح، پلیٹ فارمز/اثاثوں کی دیکھ بھال، اتھارٹی ہولڈنگ سیل پارٹیکُلرس (اے ایچ ایس پی) وغیرہ کا کردار اور کارکردگی شامل ہیں۔ اعلیٰ کمیٹی کسی دوسرے خاص شعبے کی بھی کارکردگی اور موثریت کی جانچ پڑتال کے لئے بھی سفارش کر سکتی ہے۔

سیکرٹری دفاع کی  صدارت میں یہ کمیٹی سی جی ڈی اے کی طرف سے کارکردگی کے جائزے اور جانچ پڑتال کے لئے مخصوص شعبوں کی نشاندہی کرے گی۔ اور کارکردگی کی جانچ رپورٹوں اور اُن پر کی جانے والی کارروائی کی نگرانی کرے گی۔ یہ وزیر دفاع کو یہ مشورہ بھی دے گی کہ کی تدارکی اقدامات کے ساتھ ساتھ  اندرونی نگرانی کے علاوہ رسک مینجمنٹ فریم ورک کو مضبوط بنانے میں مجموعی بہتری کے لئے کیا قدم اٹھائے جائیں۔

*****

U.No:7616

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1841814) Visitor Counter : 155


Read this release in: Bengali , English , Marathi , Hindi