محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب بھوپیندریادو نے برکس کے  محنت اورروزگار کے وزراء  کےاجلاس 2022 میں شرکت کی


ہمہ گیرترقی کے لئے سبزروزگار کی بہم رسانی ، لچک داربحالی کے لئے ہنرمندی کے فروغ  اور روزگار کی نئی شکلوں میں کارکنان کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں غوروخوض کیاگیا

آب وہوا میں تبدیلی کی بدولت زیادہ ہمہ گیر ترقی اورسبزروزگار کی جانب توجہ مبذول کرنے کی

 ضرورت پیش آرہی ہے :جناب بھوپیندریادو

برکس محنت اور روزگار  کے وزارتی اعلانیہ کو منظوری دی گئ

Posted On: 14 JUL 2022 8:47PM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TXW5.jpg

محنت  اورروزگار کے مرکزی وزیرجناب بھوپیندریادو نے آج چینی صدارت  کے تحت ، برکس کے محنت اورروزگار کے وزراء کے اجلاس میں شرکت کی۔رکن ملکوں یعنی برازیل ، روس ، بھارت ، چین اور جنوبی افریقہ کے وزراء نے اس میٹنگ میں شرکت کی ۔ تین ترجیحی امور ،یعنی ہمہ گیر ترقی کے لئے سبزروزگار کی بہم رسانی ، لچک داربحالی کے لئے ہنرمندی کے فروغ اور روزگار  کی نئی شکلوں  میں کارکنان کے حقوق  کے تحفظ کے بارے میں غورو خوض  کیاگیا ۔

برکس وزراء کے مابین تبادلۂ خیال کے اجلاس  کے دوران جناب بھوپیندریادو نے عالمی وباء کے دوران کارکنان کو راحت فراہم کرنے کی غرض  سے بھارت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی وضاحت کی ۔ جناب یادو نے مفت راشن فراہم کرنے ، ایم این آرای جی اے  کے تحت یقینی روزگارکے دنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے ، کووڈ -19عالمی وباء کے دوران پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت سڑکوں پرگھوم پھرکرکام کرنے والے 29لاکھ خوانچہ فروشوں کو ان کے کاروبار کو ازسرنو شروع کرنے میں مدد فراہم کرنے کی غرض سے  کچھ بھی گِروی رکھے بغیرقرض فراہم کرنے جیسی مختلف پہل قدمیوں کو اجاگر کیا ۔

اجلاس کے دوران جن ترجیحی امورپرتبادلۂ خیال کیاگیا ، ان کے بارے میں وزیرموصوف نے کہاکہ آب وہوا میں تبدیلی کی وجہ سے زیادہ ہمہ گیر ترقی اور سبزروزگار  کی جانب توجہ مبذول  کرنے کی ضرورت پیش آگئی ہے ۔ انھوں نے مزید مطلع کیاکہ بھارت میں سبزروزگار کے لئے ایک سیکٹر کاؤنسل قائم کی گئی ہے تاکہ آب وہوا کے لئے سازگار سبزشعبے میں ہنرمندی کے فروغ کی غرض سے پروگراموں  پرعمل درآمد کیاجاسکے اور اس سلسلے میں ایک حکمت عملی وضع کی جاسکے ۔ اجلاس کے دوران وزیر موصوف نے شمسی ڈرائیر ، بائیو ماس کی قوت سے کام کرنے والا کولڈاسٹوریج یا یخ بستہ خانے سمیت بھارت میں فراہم کئے جانے والے لامرکزی قابل تجدید توانائی کے روزی روٹی کے مواقع کو بھی اجاگرکیا ۔ اس کے علاوہ وزیر موصوف نے بھارت میں نیلگوں معیشت اور جنگل سے متعلق زراعت میں موجود مواقع کو بروئے کارلانے کے لئے کئے جانے والے اقدامات پربھی زوردیا ۔

اس اجلاس کے دوران جناب بھوپیندریادو نے حکومت کی جانب سے مختلف النوع  ہنرمندیوں کے فروغ کی غرض سے کی گئی پہل قدمیوں کو بھی اجاگرکیا۔ اس کے علاوہ مختلف اقدامات جیسے ای۔ شرم پورٹل ، حکومت ہند کی طرف سے غیرمنظم شعبے کی فلاح وبہبود کے مقصد سے مائیگرینٹ ورکروں اورگھریلو ورکروں کے کُل ہندسروے کے انعقاد  کوبھی نمایاں کیاگیا۔

وزیرموصوف  نے بھارت کے ذریعہ قانون سازی سے متعلق پہل قدمیوں جیسے کہ سماجی سکیورٹی 2020کے بارے میں کوڈ کے بارے میں بھی مطلع کیا۔

مذکورہ بالا اجلاس کے قابل ذکر نتائج سے ایک ، برکس محنت اور روزگار کے وزراء کے اعلانیہ کو منظوری دینا تھا۔ اس اعلانیہ  میں ہمہ گیرترقی کے لئے سبز روزگار  کی بہم رسانی ، ہنرمندی کے فروغ میں تعاون اوراشتراک کو مستحکم  بنانااورروزگار کی نئی شکلوں میں کارکنان کے حقوق کی ضرورت کااعتراف کیاگیاہے۔

**********

 (ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -7592


(Release ID: 1841682) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi