وزارت دفاع

حکومت سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی: دفاع کے وزیر مملکت اجے بھٹ


دفاع کے وزیر مملکت نے ہلدوانی، اتراکھنڈ میں سابق فوجیوں کے آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی

جناب اجے بھٹ نے اتراکھنڈ میں ای سی ایچ ایس پولی کلینک کی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا، ای ایس ایم کو ای سی ایچ ایس ہیلتھ کارڈ اور جاب لیٹر تقسیم کیا

Posted On: 14 JUL 2022 8:06PM by PIB Delhi

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج 14 جولائی 2022 کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں سابق فوجیوں کے لیے ایک آؤٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزارت دفاع کے سابق فوجیوں کی بہبود کے محکمے نے منعقد کیا تھا۔

ایک روزہ آؤٹ ریچ پروگرام میں دفاع کے وزیر مملکت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ریاست بھر میں وکاس نگر، رائے والا اور پوڈی گڑھوال میں ای سی ایچ ایس پولی کلینک عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھا، اور ای ایس ایمز اور ان کے زیر کفالت افراد کو 64کے بی کے ای سی ایچ ایس اسمارٹ کارڈ دئیے۔ انہوں نے ای ایس ایمز میں ملازمت کے خطوط بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر جناب اجے بھٹ نے قریبی علاقوں سے آئے ہوئے سابق فوجیوں کی ایک ریلی سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں دفاع کے وزیر مملکت سابق فوجیوں کی بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی بہادری کی وجہ سے اس ملک کے شہری خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت اپنی تجربہ کار برادری کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ مادر وطن کے لیے مسلح افواج کی لگن اور قربانی کا مناسب معاوضہ نہیں لیا جا سکتا، تاہم حکومت تمام حالات میں سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

جناب اجے بھٹ نے کہا کہ حکومت نے ایک رینک ایک پنشن (او آر او پی) کے تحت 50,000 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی پنشن اسکیم کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سابق فوجیوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی پنشن سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے وقف ڈیفنس پنشن شکایات کے ازالے کا پورٹل شروع کیا گیا ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت نے بتایا کہ  مالی سال 2021-22 میں 1,84,198 سابق فوجیوں/ ان کے زیر کفالت افراد کو مالی امداد کے طور پر 398.18 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.71 کروڑ کی رقم دیویانگوں کے لیے تبدیل شدہ اسکوٹر کی خریداری، کرکی اور موہالی میں اسٹروک ری سیٹلمنٹ سینٹرز اور وار میموریل ہاسٹلز کے لیے گرانٹ کے طور پر فراہم کیے گئے تھے۔

اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ (اے ایف ایف ڈی ایف) کے لیے 320 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ دیا گیا تھا، دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ 7583 درخواست دہندگان کے لیے 284 کروڑ روپے کی رقم تعلیمی گرانٹ اور 36 کروڑ روپے میرج گرانٹ کے طور پر جاری کیے گئے ہیں۔

چیشائر ہومز کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو جذام کے مریضوں، ذہنی طور پر معذور مریضوں اور دیگر سنگین اور ٹی بی کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، جناب اجے بھٹ نے کہا کہ کیندریہ سینک بورڈ نے مالی سال 2021 سے نئی دہلی اور لکھنؤ اور دہرادون میں رافل رائڈر انٹرنیشنل چیشائر ہوم کے لیے سالانہ گرانٹ کی رقم فی کس 9,000 روپے سے بڑھا کر 15,000 روپے کر دی ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم (پی ایم ایس ایس) کے تحت 15,957 مستفیدین کو کل 53.24 کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی سال 2019-20 سے لڑکوں کے لیے اسکالرشپ کی رقم 24000 روپے سے بڑھا کر 30,000 روپے سالانہ کر دی گئی ہے اور لڑکیوں کے لیے 27000 سے بڑھا کر 36000 روپے سالانہ کردی گئی ہے۔

سابق فوجیوں کی دوبارہ آبادکاری کا ذکر کرتے ہوئے دفاع کے وزیر مملکت نے کہا کہ مالی سال 2021-22 کے دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ری سیٹلمنٹ (ڈی جی آر) کے ذریعے کل 32,209 سابق فوجیوں کی بازآبادکاری کی گئی ہے۔ اس تعداد میں وہ ای ایس ایم بھی شامل ہیں جو پہلے بھی ڈی جی آر کے ذریعے ملازم تھے اور جن کے معاہدوں کی اپریل 2021 سے تجدید کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے سالوں میں اس تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

ای ایس ایم کے لیے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کے معاملے پر جناب اجے بھٹ نے کہا کہ ای سی ایچ ایس پولی کلینک میں کنٹریکٹ پر عملہ کی ملازمت سے متعلق قواعد میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کے لیے جزوقتی بنیادوں پر نظر ثانی کی گئی ہے تاکہ ان درجات میں کل وقتی اہلکار کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

دفاع کے وزیر مملکت نے دہرایا کہ ’’ہماری حکومت اپنے سابق فوجیوں کو اعلیٰ ترین صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

دفاع کے وزیر مملکت نے مطلع کیا کہ حکومت نے ادائیگی کی بنیاد پر کھلے بازار سے غیر دستیاب ادویات اور استعمال کی اشیاء کی خریداری کی مدت کو 15 دن سے بڑھا کر 30 دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینسر کی ادویات کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم بھی2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

سکریٹری (ای ڈبلیو ایس) جناب بی آنند نے کہا کہ آؤٹ ریچ پروگرام ‘‘پورے حکومت کے نقطہ نظر’’ کے وژن پر مبنی تھا، جس میں سابق فوجیوں کے محکمہ کے ساتھ کیندریہ سینک بورڈ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ری سیٹلمنٹ کے ذریعہ پیش کردہ خدمات شامل ہیں اور ایکس سرویس مین کنٹریبیوٹری ہیلتھ اسکیم (ای سی ایچ ایس) کے ساتھ ساتھ کنٹرولر جنرل ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے)، لوکل کمانڈ فارمیشن اور ریاستی حکومت راجیہ سینک بورڈ، ضلع سینک بورڈز اور ضلع انتظامیہ کو دکھایا گیا اور ان سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

سکریٹری (ای ایس ڈبلیو) نے کہا کہ اتراکھنڈ میں تقریباً 1.34 لاکھ ای ایس ایمز ہیں اور وہ ٹاپ 5 ریاستوں میں شامل ہے جہاں 100 میں سے ہر ایک شخص ای ایس ایم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے آؤٹ ریچ پروگرام پورے ملک میں منعقد کیے جائیں گے۔

اس آؤٹ ریچ پروگرام کا اہتمام ایک ٹیم نے سکریٹری سابق فوجیوں کی بہبود، وزارت دفاع کی قیادت میں کیا تھا۔ اس پروگرام کو سکریٹری، کیندریہ سینک بورڈ نے علاقائی سینک بورڈ، اتراکھنڈ کے تعاون سے ترتیب دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7582)



(Release ID: 1841652) Visitor Counter : 101


Read this release in: Hindi , English