وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

ایک بھارت شریشٹھ بھارت: منی پور کے 33 طلبا نے اندور سمیت مدھیہ پردیش کے مالوا علاقہ کے دیگر اہم مقامات کا چھ روزہ کامیاب دورہ کیا


منی پور کے طلبا نے مالوا علاقہ کی سائنسی سہولتوں سمیت مقامی کھانوں، ثقافت، تاریخ اور اہم ترقیاتی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کی

Posted On: 14 JUL 2022 6:07PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو – ایک بھارت شریشٹھ بھارت (اے کے اے ایم – ای بی ایس بی) کے تحت امپھال، منی پور کے کالج اور اسکول کے 33 طلبا نے مدھیہ پردیش کے اندور اور مالوا علاقہ کے قرب و جوار کے مقامات کا جامع دورہ کیا۔ 33 طلبا میں سے 19 طلبا کا تعلق امپھال کے مختلف اسکولوں سےتھا اور 14 کا تعلق ایم آئی ٹی، امپھال سے تھا۔ طلبا کے ساتھ دو فیکلٹی اراکین بھی تھے۔

ٹیم نے 26 جون سے 02 جولائی 2022 تک اندور، مہیشور، مانڈوگڑھ سمیت مالوا علاقہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ آئی پی ایس اکیڈمی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنس، اندور میزبان ادارہ تھا۔ پورے گروم میں 18 خاتون اراکین شامل تھیں۔ منی پور اور مدھیہ پردیش ایک بھارت شریشٹھ بھارت اسکیم کے تحت جوڑی دار ریاستیں ہیں۔

سائنس اور تکنالوجی: اُجین میں ڈونگلا روبوٹکس آبزرویٹری میں صفر چھاؤں اثرات کی وضاحت کرتے پروفیسر

ٹیم نے حکومت کی ایک بھارت شریشٹھ بھارت منفرد پہل قدمی کے طور پر طلبا کا باہمی تبادلہ پروگرام کے تحت اندور کا دورہ کیا۔ پہلے دن منی پور کے طلبا اندور، مدھیہ پردیش پہنچے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دوسرے دن انہوں نے اندور میونسپل کارپوریشن کے بایو سی این جی پلانٹ اور کھجرانا گنیش مندر کا دورہ کیا۔ بایو سی این جی پلانٹ ایشیا کا سب سے بڑا سی این جی پلانٹ ہے، جس کا افتتاح حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا ۔  اندور کو مسلسل پانچویں مرتبہ سب سے صاف ستھرا شہر منتخب کیا گیا ہے۔  طلبا پلانٹ میں مشینوں اور پروسیس کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔

صاف ستھرا اور اسمارٹ شہر، توانائی کی بچت اور شہری منصوبہ بندی: دیوگوراڈیا اندور میں واقع بایو سی این جی پلانٹ کا دورہ، جس کا افتتاح حال ہی میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا

تیسرے دن ٹیم نے صفر ڈگری طول البلد پر واقع ڈونگلا روبوٹک آبزرویٹری اور اُجین میں مہاکالیشور مندر کا دورہ کیا۔ خصوصی اجازت سے طلبا کو اس رصدگاہ کے متعدد آلات دکھائے گئے۔ ٹیم نے اندور میں لال بھاگ پلیس اور رجواڑہ کا دورہ کیا اور کھیلوں میں حصہ لیا۔ پانچویں دن گروپ نے اندور سے تقریباً 100 کلو میٹر دور مہیشور میں دیوی اہلیا قلعہ کا دورہ کیا۔ 16ویں صدی کا یہ قلعہ اپنےخوبصورت فن تعمیر اور نرمدا ندی کے شاندار نظارے کے لیے مشہور ہے۔ انہوں نے مقامی مشہور دھاگے سے تیار مقبول عام مہیشوری ریشم کی بُنائی بھی دیکھی۔ چھٹویں دن وہ تاریخی مانڈو گڑھ گئے۔ یہ مدھیہ پردیش کا ایک مشہور سیاحتی مقام ہے۔انہوں نے رانی روپ متی محل اور باز بہادر محل اور دیگر مقامات بھی دیکھے۔

آخری دن، طلبا نے دونوں ریاستوں کی روایات اور ثقافت کی نمائش کرتے ہوئے مشترکہ ثقافتی پروگراموں میں حصہ لیا۔ اپنے سفر کے دوران، طلبا نے اندور کی مقبول عام صرافہ چوپاٹی پر میزبان ریاست کے مختلف پکوانوں کا لطف اٹھایا اور ذائقہ لیا۔ انہوں نے صرافہ چوپاٹی کے مشہور پکوانوں کا لطف اٹھایا، خواہ وہ جوشی دہی بڑے میں ’دہی بڑا‘ اور ’بھٹے کا کس‘ ہو یا وجے چاٹ ہاؤس میں ’کھوپرا پیٹیز‘ یا ’جلیبی‘۔ طلبا دیر رات صرافہ چوپاٹی پر زبردست ہجوم دیکھ کر مسحور ہوگئے۔

آئی پی ایس اکادمی کے بین الاقوامی سطح پر ترقی دیے گئے اسپورٹس کامپلیکس میں مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

دورہ کرنے والی منی پوری ٹیم تاریخی مقامات، روایات، ثقافتی اور علاقائی پکوانوں سے بہت متاثر ہوئی اور انہوں نے معلومات بھی حاصل کی۔ منی پوری طلبا نے کہا کہ انہوں نے اندور میں اپنے ہم جماعت  طلبا کے ساتھ متعدد دوست احباب بنائے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی وراثت کےبارے میں بھی سیکھا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش کے طلبا نے بھی مختلف منی پوری روایات، ان کے لوک سنگیت اور رقص کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ دونوں گروپوں نے کھانے پینے سے متعلق اپنی روایات کا باہمی تبادلہ کیا۔ مدھیہ پردیش کے متعدد طلبا نے منی پوری میں چند خیرمقدمی کلمات بھی سیکھے۔ رخصتی کے وقت دونوں ریاستوں کے طلبا نے بھاری من کے ساتھ ایک دوسرے کو الوداع کہا۔

اس دورے کے لیے تعلیم کی مرکزی وزارت اور آل انڈیا کونسل فار ٹکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای)، نئی دہلی نے اپنا تعاون فراہم کیا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7573


(Release ID: 1841627) Visitor Counter : 152
Read this release in: English , Hindi , Manipuri