وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کورئیر کے ذریعے زیورات کی ای کامرس برآمدات کی خاطر آسان ریگولیٹری فریم ورک

Posted On: 14 JUL 2022 7:27PM by PIB Delhi

کورئیر کے ذریعے زیورات کی ای کامرس برآمدات کے لئے اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے 30.06.2022 کو سنٹرل بورڈ آف اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کی شکل میں ایک آسان ریگولیٹری فریم ورک جاری کیا ہے۔

ایس او پی بین انٹرنیشنل کورئیر ٹرمینلز کے ذریعے الیکٹرانک ڈیکلریشن کی بنیاد پر اس نوعیت کی برآمدات کی ہینڈلنگ، نقل و حرکت اور طریقہ کار کے پہلوؤں کی تفصیلاتسامنے لاتا ہے۔

فریم ورک کسٹمز کی طرف سے کارروائی کی یکسانیت کی ضرورت کو مدنظر رکھتا ہے جو تجارت کو یقینی بناتا ہے۔ یہ ای کامرس ایکو سسٹم کی ایک انوکھی ضرورت  بھی پوری کرتا ہے تاکہ بعض معاملات میں مسترد کردہ اشیاء کو مقررہ حد تک دوبارہ درآمد کیا جا سکے۔

یاد رہے کہ آسان فریم ورک کو عمل میں لانے کا اعلان مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن نے اس سال کی بجٹ تقریر میں کیا تھا۔ اس کے بعد سی بی آئی سی نے ایس او پی کو حتمی شکل دینے سے پہلے ذمہ داران جیسے انڈسٹری ایسوسی ایشنوں، تجارتی اراکین، ای کامرس آپریٹروں، مجاز کوریئروں اور کسٹم کی عمل گاہوں کے ساتھ وسیع پیمانے پرصلاح و مشورہ کیا۔ منتقلی کے لئے ایک ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ پہلا مرحلے کا آغاز میں بنگلورو، دہلی اور ممبئی کے مقامات کے ذریعے برآمدات سے ہوا۔

ایس او پی اور نوٹیفکیشن دیکھنے کے لئے 30.06.2022 کے سی بی آئی سی سرکلر نمبر 09/2022-کسٹمز پر کلک  کریں۔

****

 

U.No:7579

ش ح۔رف۔س ا

 


(Release ID: 1841622) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi