دیہی ترقیات کی وزارت
جناب گری راج سنگھ نے نیشنل واٹر شیڈ کانفرنس کا افتتاح کیا
کانفرنس میں پیداواری نظام: واٹر شیڈ پروجیکٹ کے علاقوں میں باغبانی/ شجرکاری کے ذریعے کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی
چشموں کے ذریعے اپنے پانیوں کی حفاظت اور مشن امرت سروور کے ذریعے آبی ذخائر کو از سر نو بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا
Posted On:
14 JUL 2022 7:31PM by PIB Delhi
بارانی/ کمزور زمین کی پائیدار ترقی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے، زمینی وسائل کے محکمے نے 14 جولائی 2022 کو نئی دہلی میں ایک قومی واٹرشیڈ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے کی۔ دیہی ترقی اور فولاد کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے اور سادھوی نرنجن جیوتی، دیہی ترقی اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر مملکت اور پنچایتی راج کے وزیر مملکت جناب کپل موریشور پاٹل نے اس موقع پر شرکت کی۔ مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں جیسے جل شکتی، دیہی ترقی، نیتی آیوگ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی، مویشی پروری، نیشنل رین فیڈ ایریا اتھارٹی (این آر اے اے) کے سکریٹریز اور دیگر سینیئر افسران نے کانفرنس میں شرکت کی۔ سی ای او این اے آر اے اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملک بھر سے تقریباً 600 سے 700 نمائندے بھی موجود تھے۔
کانفرنس بنیادی طور پر تین موضوعات پر مرکوز تھی:
(i) پیداواری نظام (شجر کاری اور باغبانی)
(ii) چشموں کی ترقی
(iii) واٹر شیڈ پروجیکٹ کے علاقوں میں امرت سروور
مختلف ریاستوں کے ریاستی وزرا اور سینیئر عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گری راج سنگھ نے ریاستوں کو تاکید کی کہ وہ دوسری ریاستوں کے بہترین طریقوں کو سیکھیں اور اپنائیں تاکہ کراس لرننگ کی سہولت فراہم کی جا سکے، اور WDC-PMKSY 2.0 کے تحت پیداواری نظام کے ذریعے کسانوں کی آمدنی دو گنا کرنے اور امرت سروور کے ذریعے آبی ذخائر کو بحال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔
جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں واٹر شیڈ پروجیکٹوں کو لاگو کرکے انحطاط شدہ زمین پر کام کرتے ہوئے کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے میں خاطر خواہ تعاون کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انھوں نے واٹر شیڈ پروجیکٹ کے علاقوں میں جنگلات، باغبانی، اور مربوط فارمنگ سسٹمز وغیرہ کے کردار پر زور دیا کیا تاکہ یہ سرگرمیاں کسانوں کی آمدنی میں کافی حد تک اضافہ کرنے میں معاون ثابت ہوں۔
واٹر شیڈ پروجیکٹوں کے نفاذ میں مطلوبہ اثر لانے کے لیے، ڈی او ایل آر نے پدم شری ایوارڈ یافتہ جناب پوپٹ راؤ پوار (ہیوارے بازار ماڈل) اور جناب جادو پاینگ (فاریسٹ مین آف انڈیا) کو مدعو کیا تھا اور اسپرنگ شیڈ کی ترقی کے کردار کا احاطہ کرنے کے لیے، جناب بی ایم ایس راٹھور (سابق چیف پالیسی ایڈوائزر، ICIMOD) اور جناب ڈی ایس مینا، ایڈیشنل۔ سیکرٹری، حکومت اتراکھنڈ جیسے ماہرین کو کو مدعو کیا گیا تھا۔
پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (WDC-PMKSY) کا واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ جزو
زمینی وسائل کے محکمے (DoLR) کو حکومت ہند نے مرکزی طور پر اسپانسر شدہ اسکیم، یعنی پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (WDC-PMKSY) کے واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ جزو کو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
DoLR نے WDC-PMKSY 1.0 کے تحت 29.57 ملین ہیکٹر کے ہدف کے ساتھ ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں میں 6382 واٹر شیڈ پروجیکٹوں کی مالی مدد کی ہے جو مارچ 2022 میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ DoLR میں منصوبوں کی تکمیلی رپورٹس اور اختتامی رپورٹ موصول ہو رہی ہیں اور نتائج ناقابل یقین ہیں:
- زیر زمین پانی کی سطح میں 3 میٹر تک اضافہ،
- زیر کاشت رقبہ میں 30 فیصد تک اضافہ،
- کسانوں کی سالانہ آمدنی میں 70.13 فیصد تک اضافہ،
- دودھ کی پیداوار میں 40 فیصد تک اضافہ
- فصل کی شدت میں 18.3 فیصد تک اضافہ۔
اب تک 27.10 ملین ہیکٹر کے رقبے پر محیط ریاستوں / مرکز زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ 5693 پروجیکٹوں کی تکمیل کی اطلاع دی گئی ہے۔ دریں اثنا، DoLR نے دسمبر، 2021 کے دوران، WDC-PMKSY 2.0 کو بھی 8134 کروڑ روپے کے مرکزی مختص اور 4.95 ملین ہیکٹر کے فزیکل ہدف کے ساتھ شروع کیا گیا ہے۔ WDC 2.0 کے تحت کل 1099 پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظور کیا جا چکا ہے۔ جیسا کہ محکمہ کی طرف سے ضروری تھا، نیشنل رین فیڈ ایریا اتھارٹی (NRAA) کی مدد سے، DoLR نے موجودہ رہنما خطوط پر نظر ثانی کی تاکہ اسے مزید جامع، سائنسی اور واضح طور پر پیداواری نظام پر مبنی بنایا جا سکے۔
WDC-PMKSY 2.0 کے تحت اسپرنگ شیڈ کی ترقی
WDC-PMKSY 2.0 کے تحت، اسپرنگ شیڈ کی ترقی کو واٹر شیڈ پروجیکٹ کے علاقوں میں ایک نئی سرگرمی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ نیتی آیوگ کی سفارش کی بنیاد پر تھا جس نے ICIMOD کے تعاون سے 2017-18 میں ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ہندوستان میں 4-5 ملین چشموں میں سے تقریباً 50 فیصد یا تو سوکھ چکے ہیں یا سوکھنے کے دہانے پر ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں چشموں کی ترقی سے ملک کے ماحولیاتی، اقتصادی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔
DoLR نے WDC-PMKSY 2.0 کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور کسانوں کی آمدنی کو دو گنا کرنے، قومی سطح پر طے شدہ شراکت، زمین کے انحطاط کی غیر جانبداری اور پائیدار ترقی کے اہداف وغیرہ میں خاطر خواہ تعاون کیا ہے— اس طرح ہندوستان بدل رہا ہے۔
حکومت ہند کا قومی مربوط واٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (موجودہ WDC-PMKSY) چین کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے بڑا واٹر شیڈ پروگرام ہے (ورلڈ بینک کی رپورٹ، جولائی 2014)۔
جناب ناگیندر ناتھ سنہا، سکریٹری، دیہی ترقی کی وزارت، ایڈیشنل چیف سکریٹری/ پرنسپل سکریٹری/ ریاستی حکومتوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کے محکمہ واٹر شیڈ پروجیکٹ پر عمل آوری کے سکریٹری نے ورکشاپ میں شرکت کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7578
(Release ID: 1841615)
Visitor Counter : 228