عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کا کہنا ہے کہ ’بھرتی منصوبے‘ کے مطابق خالی اسامیوں کو پر کرنے کی پیش رفت  کے سلسلے میں تعاون و اشتراک کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے


ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور پنشن کے محکمہ کی ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ میٹنگ آئندہ ڈیڑھ برسوں میں مشن موڈ میں 10 لاکھ افراد کی بھرتی کے سلسلے میں گذشتہ ماہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقد کی گئی ہے

سی پی جی آر اے ایم ایس کو تمام درج فہرست زبانوں میں مصروف عمل بنایا گیا  ہے تاکہ اس کی رسائی کو تمام خطوں تک توسیع دی جا سکے۔ اس سے قبل، یہ پانچ زبانوں (ہندی، انگریزی، بنگلہ، گجراتی اور مراٹھی) میں دستیاب تھا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 14 JUL 2022 5:51PM by PIB Delhi

سائنس اور تکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مطلع کیا کہ  ’بھرتی منصوبے‘ کے تحت خالی اسامیوں کو پر کرنے کی پیش رفت کے سلسلے میں تعاون و اشتراک کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے۔

ڈی او پی ٹی، ڈی اے آر پی جی اور پنشن کے محکمے کی ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ یہ میٹنگ آئندہ ڈیڑھ برسوں میں مشن موڈ میں 10 لاکھ افراد کی بھرتی سے متعلق گذشتہ ماہ وزیر اعظم جناب نریند مودی کے ذریعہ جاری کی گئی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے منعقدکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزارتوں/محکموں سے دسمبر 2023 تک اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ایک منصوبہ وضع کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک ہی باری میں 8000 سے زائد سرکاری ملازمین کو ترقی دینے کے سلسلے میں سخت محنت کے ساتھ کام کرنے کے لیے ڈی او پی ٹی، خصوصاً سی ایس ڈیویژن اور یو پی ایس سی کے افسران کی بھی ستائش کی۔ بڑے پیمانے پر دیے گئے اس پرموشن کا تعلق سینٹرل سکریٹیرئیٹ سروس (سی ایس ایس)، سینٹرل سکریٹیرئیٹ اسٹینو گرافرس سروس (سی ایس ایس ایس) اور سینٹرل سکریٹیرئیٹ کلیریکل سروس (سی ایس سی ایس) سے ہے، اس کا نفاذ یکم جولائی 2022 سے عمل میں آچکا ہے۔ ترقی دیے گئے 8089 ملازمین میں سے 4734 کا تعلق سی ایس ایس سے، 2966 کا تعلق سی ایس ایس ایس اور 389 کا تعلق سی ایس سی ایس سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی بڑا کام تھا کیونکہ اس میں سی ایس ایس/ سی ایس ایس ایس/ سی ایس سی ایس کے تمام درجات میں منتخب فہرستیں تیار کرنا شامل تھا جو 5-10 برسوں سے زیر التوا تھیں۔ سپریم کورٹ آف انڈیا میں زیر التواء قانونی چارہ جوئی کی وجہ سے تمام گریڈس میں تینوں خدمات میں پرموشن روک دیا گیا تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  ای-فائل ورژن 7.2 اختیار کرنے کے 6 مہینوں کے اندر ای-آفس موڈ میں 70 فیصد کام کی حصولیابی کے لیے ڈی او پی ٹی کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے سی وی سی، سی آئی سی، وغیرہ سے متعلق چند حساس فائلوں کے علاوہ، ای-آفس کے ذریعہ 100 فیصد کام انجام دینے کے لیے افسران کو ہدایت جاری کی۔

 

الیکٹرانک- انسانی وسائل انتظام کاری نظام (ای۔ایچ آر ایم ایس) ، جس کا آغاز 2017 میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے ذریعہ کیا گیا تھا، کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، وزیر موصوف نے تسلی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایچ آر ایم ایس کو اب تک 114 تنظیموں میں نافذ کیا جاچکا ہے اور اس کے تحت 44000 ملازمین پر احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک 52 میں سے 48 وزارتوں، 56 میں سے 46 محکموں اور 19 منسلک/ذیلی دفاتر، 3 ریاستی حکومتوں اور 4 خودمختار اداروں پر احاطہ کیا جا چکا ہے۔ وزیر موصوف نے آرٹی فیشل انٹلی جینس وسائل کا بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کی اپیل کی تاکہ سرکاری ملازمین اپنی سروس سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں۔ ای-ایچ آر ایم ایس کے جدید ورژن کے ساتھ، ملازمین ایک واحد پلیٹ فارم پر نہ  صرف سروس بک، رخصتی، جی پی ایف، تنخواہ، وغیرہ کے بارے میں اپنی تمام تر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ مختلف نوعیت کے دعوے/معاوضے، قرض/ایڈوانسز، رخصتی، رخصتی کے عوض نقد ادائیگی، ایل ٹی سی ایڈوانسز، دورے، وغیرہ کے لیے بھی درخواست گزار سکتے ہیں۔

ڈی اے آر پی جی کے ذریعہ کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو مطلع کیا گیا کہ مرکزی عوامی شکایات ازالہ اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) کو تمام درج فہرست زبانوں میں مصروف عمل بنایا گیا ہے تاکہ تمام خطوں تک اس کی رسائی میں توسیع کی جا سکے۔ اس سے قبل، یہ محض پانچ زبانوں  (ہندی، انگریزی، بنگلہ، گجراتی اور مراٹھی) میں دستیاب تھا۔ مرکزی عوامی شکایات ازالہ اور نگرانی نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کے لیے چوبیسوں گھنٹے دستیاب ہے۔ شہری اس پلیٹ فارم پر خدمات بہم رسانی سے متعلق کسی بھی طرح کی شکایت پبلک اتھارٹیوں کے لیے درج کراسکتے ہیں۔ یہ ایک سنگل پورٹل ہے جسے حکومت ہند کی تمام وزارتوں/محکموں اور ریاستوں سے مربوط کیا گیا ہے۔

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7572



(Release ID: 1841586) Visitor Counter : 120


Read this release in: English , Hindi , Punjabi