خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے ’مشن شکتی‘ کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے، جن کا مقصد خواتین کی حفاظت، سلامتی اور انھیں بااختیار بنانے کے لیے کئے جانے والے اقدامات کو مضبوط بنانا ہے
Posted On:
14 JUL 2022 5:17PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال بہبود کی وزارت نے ’مشن شکتی‘ اسکیم کے لیے تفصیلی رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ حکومت ہند نے 15ویں مالیاتی کمیشن کی مدت 2021-22 سے 2025-26 کے دوران عمل آوری کے لیے خواتین کی حفاظت، تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے ایک چھتری (امبریلا) اسکیم کے طور پر ’مشن شکتی‘ - خواتین کو بااختیار بنانے کا ایک مربوط پروگرام، شروع کیا ہے۔ ’مشن شکتی‘ کے اصول 01.04.2022 سے نافذ ہوں گے۔
’مشن شکتی‘ مشن موڈ میں چلائی جانے والی ایک اسکیم ہے، جس کا مقصد خواتین کی حفاظت، سلامتی اور انھیں بااختیار بنانے والے اقدامات کو مضبوط کرنا ہے۔ یہ اسکیم ’’خواتین کی زیرقیادت ترقی‘‘ کے لیے حکومت کے عزم کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے، جس سے خواتین کو، زندگی کے تسلسل کی بنیاد پر متاثر کرنے والے مسائل کو حل کیا جاتا ہے اور انہیں کنورجینسی اور شہری ملکیت کے ذریعے قومی تعمیر میں برابر کا حصہ دار بنا یا جاتا ہے۔
اس اسکیم کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے، تاکہ وہ تشدد اور خطرے سے پاک ماحول میں اپنے دماغ اور جسم کے تعلق سے آزادانہ انتخاب کو بروئے کار لاسکیں۔ یہ خواتین پر نگہداشت کے بوجھ کو کم کرنے اور ہنر کی نشوونما، صلاحیت کی تعمیر، مالی خواندگی، مائیکرو کریڈٹ تک رسائی وغیرہ کو فروغ دے کر خواتین لیبر فورس کی شرکت کو بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔
’مشن شکتی‘ کی دو ذیلی اسکیمیں ہیں – ’سمبل‘ اور ’سمرتھ‘۔ جہاں ’’سمبل‘‘ ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے ہے، وہیں ’’سمرتھ‘‘ ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہے۔ ’سمبل‘ ذیلی اسکیم کے اجزاء میں ون اسٹاپ سینٹر (او ایس سی)، خواتین کی ہیلپ لائن (ڈبلیو ایچ ایل)، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ (بی بی بی پی) کی سابقہ اسکیمیں شامل ہیں، جس میں ناری عدالتیں کے نام سے ایک نئے جزو کا اضافہ کیا گیا ہے، یہ خواتین کا ایک گروپ ہے جس کا مقصد معاشرے اور خاندانوں میں تنازعات کے ازالے کا ایک متبادل اور صنفی انصاف فراہم کرنا ہے۔
’سمرتھ‘ ذیلی اسکیم میں اجولا، سوادھار گرہ اور ورکنگ ویمن ہاسٹل جیسی سابقہ اسکیموں کو ترمیم کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کام کرنے والی ماؤں کے بچوں کے لیے نیشنل کریچ اسکیم اور پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی) کی موجودہ اسکیموں کو اب سمرتھ میں شامل کیا گیا ہے۔ سمرتھ اسکیم میں اقتصادی اعتبار سے بااختیار بنانے کے لیے گیپ فنڈنگ کا ایک نیا جزو بھی شامل کیا گیا ہے۔
’مشن شکتی‘ اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط یہاں دستیاب ہیں:
https://wcd.nic.in/acts/mission-shakti-guidelines-implementation-during-15th-finance-commission-period-2021-22-2025-26
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7563
(Release ID: 1841572)
Visitor Counter : 287