جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

30بڑے دریاؤں کی بحالی

Posted On: 04 APR 2022 4:49PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویسور ٹوڈو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ دریاؤں کی بحالی اور اس کے احیا کے لئے وزارت گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے لئے نمامی گنگے کی مرکزی شعبے کی اسکیم اور دیگر دریاؤں کے لئے قومی دریا کے تحفظ کی منصوبہ بندی (این آر سی پی) کی مرکزی اعانت یافتہ اسکیم کے ذریعہ ملک میں نشان زد دریاؤں میں آلودگی سے نمٹنے کے لئے مالیاتی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے ریاستوں؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) کی کوششوں کی تکمیل کررہی ہے۔ گندے پانی کے نکاسی کا بنیادی ڈھانچہ اور آلودہ قصبوں- شہروں میں آلودہ دریاؤں میں گندے پانی کے نکاسی کے پلانٹس (ایس ٹی پیز) کا قیام ان پروگراموں کے اہم اجزا میں سے ایک ہے۔

اس کے علاوہ ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے حالیہ دنوں 13 بڑے دریاؤں کی بحالی کے لئے پروجیکٹ کی تفصیلی رپورٹس (ڈی پی آر) جاری کی ہیں، جسے ریاستی جنگلاتی محکمہ اور دیگر اِس طرز کے محکموں کے ساتھ مشاورت میں جنگل بانی، تحقیق وتعلیم کی ہندوستانی کونسل، دہرادون (آئی سی ایف آر ای) نے تیار کیا ہے۔ یہ دریا جھیلم، چناب، روی، بیاس، ستلج، یمنا، برہمپتر، لونی، نرمدا، گوداوری، مہاندی، کرشنا اور کاویری ہیں۔ 4 بڑے اجزا یعنی جنگل بانی کے اقدامات کا نفاذ ،علم کے بندوبست اورقومی صلاحیت سازی کو مستحکم بنانے اور جنگل بانی کے اقدامات اور ندیوں کے تحفظ کے لئے قومی تال میل کے تحت ان 13 ڈی پی آر میں مجوزہ مالی رقم 19342.62 کروڑ روپے ہے۔متعلقہ ریاستی جنگلاتی محکمہ کے ذریعہ اِن کام کاج پر عمل درآمد کی توقع ہے۔

اِن ڈی پی آر کے تحت مجوزہ کام کاج میں دریاؤں کے کنارے جنگل بانی جس سے سبز احاطے میں اضافہ ہوتا ہے، مٹی کے کٹاؤ سے متعلق اقدامات ، الگ تھلگ کاربن ڈائی آکسائڈ،نمی کے تحفظ،ذریعہ معاش اور آمدنی کی پیدوار میں بہتری ، دریاؤں کی ترقی کے ذریعہ سیاحت میں اضافہ، ایکو پارکس اور ندیوں میں پانی کے معیار میں بہتری کے لئے عوام کے درمیان بیداری لانا وغیرہ امور شامل ہیں۔ ڈی پی آر میں مجوزہ سرگرمیوں کے نفاذ کے بعد امید کی جارہی ہے کہ آبی سطح  میں ہر سال 1889.89 ملین کیوبک میٹرکے برابر کا اضافہ ہوگا اور ہر سال 6483114 ملین کیوبک میٹر کے برابر تلچھٹ میں کمی آئے گی، جس سے پینے کے پانی اور آبپاشی کے لئے فائدہ ملنے کی توقع ہے۔

 

*********

ش ح –  ع ح– ع ر

U: 7553


(Release ID: 1841417) Visitor Counter : 133
Read this release in: English