کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اپنی وزارتوں کے تحت سی پی ایس ای کے غیر سرکاری ڈائریکٹرز (این او ڈی ایس) کے ساتھ بات چیت کی، انھوں نے کہا کہ این او ڈی ایس حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم رابطہ ہیں
این او ڈی سے متبادل نقطہ نظر لانے، کوتاہیوں کے تعلق سے غیر جانبدارانہ رویہ پیش کرنے اور بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی توقع ہے: جناب پیوش گوئل
جناب گوئل نے این او ڈی ایس سے کہا کہ غلط حکمرانی کے کسی بھی مسئلے کو انتظامیہ کے پاس فوری طور پر لے جانا چاہئے
Posted On:
13 JUL 2022 6:44PM by PIB Delhi
صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے سنٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز) کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں غیر سرکاری ڈائریکٹروں (این او ڈی ایس) کے اہم کردار پر زور دیا ہے۔ جناب گوئل نے اپنی وزارتوں کے تحت آنے والے سی پی ایس یوز یعنی انڈیا ٹریڈ پروموشن، ای سی جی سی لمیٹڈ (ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن آف انڈیا)، اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ (میٹلز اینڈ منرلز ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا)، پی ای سی لمیٹڈ (دی پروجیکٹ اینڈ ایکوپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا)، اسٹیٹ ٹریڈنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ سنٹرل ویئر ہاؤس کارپوریشن اور فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے این او ڈی ایس کے ساتھ بات چیت کی۔ سکریٹری محکمہ تجارت، سکریٹری خوراک اور عوامی تقسیم و امور صارفین اور سکریٹری محکمہ ٹیکسٹائل اور تینوں محکموں کے سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔
تبادلہ خیال کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ این او ڈی ایس کی مہارت اور تجربہ حکومت کو بھارت کے شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سیکٹرل پیچیدگیوں کے پیش نظر این او ڈی ایس نے قابل ذکر اہمیت اختیار کرلی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ این او ڈی ایس سے متبادل نقطہ نظر لانے، کوتاہیوں کے تعلق سے غیر جانبدارانہ نظریہ فراہم کرنے اور بہتری کے لیے اقدامات تجویز کرنے کی توقع ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ این او ڈی ایس ملازمین کے لیے ایک رول ماڈل کے طور پر بھی کام کرتے ہیں اور تمام حصص داروں کے مفاد کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔ تاہم انھوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کسی بھی غلط حکمرانی کو انتہائی عجلت کے ساتھ انتظامیہ تک لے جانا چاہئے۔ ساتھ ہی انھوں نے ان سے کہا کہ وہ سی پی ایس ای کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے سے گریز کریں، جب تک کہ وہ مخصوص معاملات میں شامل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تجربہ کی دولت اور این او ڈی ایس کے علم کی دولت وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر صادق آتی ہے، جن کا ماننا ہے کہ وہ حکومت اور عوام کے درمیان ایک اہم کڑی ہیں۔
محکمہ تجارت، محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کی وزارت کے سکریٹریوں نے بھی این او ڈی ایس کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، جناب بی وی آر سبرامنیم، سکریٹری محکمہ تجارت نے کہا کہ این او ڈی ایس کو کمپنی اور جس ماحول میں وہ کام کرتی ہے اس سے خود کو اچھی طرح باخبر رکھنا چاہیے۔ جناب سدھانشو پانڈے، سکریٹری محکمہ خوراک اور عوامی نظام تقسیم (ڈی ایف پی ڈی) نے محکمہ کا ایک جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ این ایف ایس اے اور پی ایم جی کے اے وائی کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے خوراک کی تقسیم کے پروگرام چلاتا ہے۔ جناب یوپی سنگھ، سکریٹری ٹیکسٹائل نے بھی ٹیکسٹائل کی وزارت کا جائزہ پیش کیا۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کپاس اور جوٹ کی پیداوار کرنے والا چوٹی کا ملک ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.7524
(Release ID: 1841358)
Visitor Counter : 99