نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے مجموعی، قدر پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا


نمبروں پر مرکوز تعلیم سے ہٹ کر ذہنیت میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا

استاد اور طالب علم کا رشتہ سب سے مقدس ہوتا ہے: نائب صدر جمہوریہ

گرو پورنیما کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ اپنے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا

نائب صدر جمہوریہ نے اسکالر، جناب گارکپتی نرسمہا راؤ کو ’سنسکار‘ ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 13 JUL 2022 7:00PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج بچوں کی مجموعی ترقی اور قوم کے محفوظ مستقبل کی تعمیر کے لیے ایک جامع، قدر پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ انھوں نے ’نمبروں پر مرکوز تعلیم‘ کی ذہنیت کو ختم کرنے اور تعلیم کو ’صرف حروف اور اعداد کے طور پر نہیں بلکہ ثقافت اور اقدار کے سیکھنے‘ کے طور پر دیکھنے پر زور دیا۔

حیدر آباد میں مشہور تلگو اسکالر اور ادبی اداکار (اودھانی) جناب گارکپتی نرسمہا راؤ کو ایک ثقافتی تنظیم آکرتی کے ذریعہ قائم کردہ ’سنسکار‘ ایوارڈ پیش کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے جناب گارکپتی کی تلگو زبان میں ان کے ادبی تعاون اور ان کی روحانی تعلیمات کی ستائش کی۔

گرو پورنیما کے موقع پر، جناب نائیڈو نے کہا کہ ہندوستانی روایت میں ’گرو‘ کو سب سے زیادہ احترام دیا جاتا ہے، اور یہ کہ ایک استاد اور ’شاگرد‘ کے درمیان رشتہ سب سے زیادہ مقدس سمجھا جاتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ گرو ہماری زندگیوں میں ایک انمول کردار ادا کرتے ہیں اور ”صرف علم فراہم کرنے سے زیادہ، کردار کی تشکیل اور ہمارے مستقبل کی تشکیل میں مدد کرتے ہیں“۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے اساتذہ کی تعلیمات اور اپنی زندگی پر ان کے بہت زیادہ اثرات کو یاد کرتے ہوئے اپنے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے اساتذہ کو شکر گزاری کے ساتھ یاد رکھنا ضروری ہے جنھیں ”ہندوستانی ثقافت میں والدین اور یہاں تک کہ خدا کے برابر درجہ دیا جاتا ہے“۔

ڈاکٹر کے وی رامنا چاری، حکومت تلنگانہ کے مشیر، ایف ای سی سی آئی کے سی ایم ڈی، جناب اچیوتا جگدیش چندر، آکرتی کے صدر، جناب سدھاکر راؤ، ادبی شخصیات، فنکار اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 7527


(Release ID: 1841309) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Punjabi