جل شکتی وزارت
این ایم سی جی کی ایگزیکیٹیو کمیٹی نے تقریبا اڑتیس کروڑ روپے کی لاگت سے صنعتی اور سیوریج آلودگی میں کمی لانے کے پروجیکٹ کو منظوری دی
Posted On:
13 JUL 2022 4:39PM by PIB Delhi
نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی ) کی ایگزیکیٹیو کمیٹی کی 43 ویں میٹنگ جناب جی ۔ اشوک کمار کی سربراہی میں آج یہاں ہوئی۔ نئی ٹیکنالوجیز کے ذریعہ صنعتی اور سیوریج آلودگی کی روک تھام۔ شجر کاری ، کالندی کنج گھاٹ کے سبزہ زار کے فروغ وغیرہ سے متعلق پروجیکٹوں کو ای سی میٹنگ میں منظور کیا گیا جن پر تقریبا 38 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

ایک پروجیکٹ’’ اترپردیش اور مغربی بنگال میں شجرکاری کے پروگرام 23-2022‘‘ کو منظوری دی گئی جس پر تقریبا 10.30 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور اس میں گنگا کے دو اہم طاس والی ان دونوں ریاستوں میں شجرکاری دیکھ ریکھ ، صلاحیت سازی، ٹریننگ اور بیداری شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد جنگلاتی علاقوں میں اضافہ ، جنگلاتی تنوع اور پیداواری صلاحیت ، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ اور زمین اور ایکو سسٹم کا بندوبست اور مجموعی طور پر گنگا کے کناروں کا تحفظ کرنا ہے۔
کالندی کنج گھاٹ کے سبزہ زاروں کے فروغ کو بھی اصولاً منظوری دی گئی جس کے تحت ماحولیات کے موافق بیٹھنے کی جگہیں ، کوڑے کے ڈبے، سائبان، شجرکاری وغیرہ سہولیات کا بندوبست شامل ہے تاکہ عوام اور دریا کو جوڑا جاسکے۔
صنعتی آلودگی میں کمی لانے کے لئے تقریبا 77 لاکھ روپے کی لاگت والے ایک پائلٹ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی جس میں الیکٹرو کیمکل ٹیکنالوجی پر مبنی 100 کے ایل ڈی صلاحیت والے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اور اس کو چالو کرنا شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ جمنا ندی میں متھرا کی چند ٹکسٹائل صنعتوں سے آنے والے پانی کو صاف کرنے کے لئے ہوگا۔اس پروجیکٹ کا مقصد استعمال شدہ پانی کو ماحولیات کے لئے سازگار اور گرین ٹیکنالوجیز کے ذریعہ صاف کیا جانا ہے۔
ایک اور پائلٹ پروجیکٹ جس کا عنوان ہے ’’موجودہ یو اے ایس بی سسٹم کا معیار بڑھانا یا انھیں مربوط کرنا، اور اس کے لئے تحقیق ، مطالعات، پائلٹ اور ٹریننگ ورکشاپ سیمنار ، اشاعت وغیرہ کرانا‘‘ اسے بھی منظور کیا گیا۔ اس پر تین کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔ پائلٹ اسٹڈی کا ممکنہ نتیجہ تغذیاتی اجزاء اور بایو گیس کی شکل میں بحالی جسے پینے کے سوا دیگر استعمال کے لئے کیا جائے گا۔
اتراکھنڈ کے گوری کنڈ اور گلوارہ میں سیوریج آلودگی کے لئے ایک پروجیکٹ منظور کیا گیا ہے ، رودر پریاگ ضلع میں اس پروجیکٹ پر 23.37 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور اس کے تحت سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (دو سو کے ایل ڈی + دس کے ایل ڈی +چھ کے ایل ڈی + سو کے ایل ڈی) صلاحیت کے ہوں گے۔
****
U.No:7516
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1841261)
Visitor Counter : 152