وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے تملناڈو میں دو کاروباری گروپوں کے ٹھکانوں پر چھاپے کی کارروائی

Posted On: 12 JUL 2022 6:19PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے  چھ جولائی 2022 کو تملناڈو میں دو کاروباری گروپوں کے ٹھکانوں پر تلاشی کی کارروائی کی، جو سول کنٹراکٹر، جائیداروں کی خریدوفروخت ، ایڈورٹائزنگ وغیرہ کے کام کرتے ہیں۔

تلاشی کے دوران کئی غیر قانونی دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت ضبط کئے گئے۔ ان ثبوتوں پر ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ دونوں گروپ گزشتہ چند برس سے جعلی خریداری اور اخراجات کا اپنے کھاتوں میں اندراج کرکے ٹیکس کے دائرے میں آنے والی آمدنی کو پوشیدہ رکھنے میں ملوث تھے۔

ان میں سے ایک گروپ کے بارے میں پتہ چلا کہ بوگس خریداریوں وغیرہ کی ادائیگی بعد میں نقد کی شکل میں واپس لے لی جاتی تھی، اس کے علاوہ ایسے بھی ثبوت ملے ہیں کہ مشترکہ منصوبوں میں منافع کی حصہ داری کے سلسلے میں بھاری رقموں کو چھپایا گیا تھا اور حساب کتاب کے کھاتوں میں اس کا ذکر نہیں تھا۔

دوسرے گروپ کے معاملے میں پتہ چلا کہ اس نے بوگس ادارے بنا رکھے تھے جن کے ذریعہ فرضی خریداری اور سب کنٹراکٹ اخراجات کے کام کئے جاتے تھے۔ اس طرح کی بوگس خریداریوں سے متعلق دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈز خفیہ مقامات پر رکھے گئے تھے جنہیں تلاش  کرنے والی ٹیموں نے برآمد کرلیا۔ کھاتوں میں بوگس سرمائے اور قرض واجبات بھی درج کئے گئے تھے۔

ان گروپوں سے اب تک برآمدکی گئی رقم 500 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔

مزید چھان بین جاری ہے۔

****

 

U.No:7489

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1841080) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Hindi , Tamil