سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
اتر پردیش کے ضلع قنوج میں معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا اہتمام
Posted On:
12 JUL 2022 6:15PM by PIB Delhi
وزارت سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی وزارت کی اے ڈی آئی پی اسکیم اور راشٹریہ وایوشری یوجنا اسکیم کے تحت معذوروں اور بزرگ شہریوں کو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لیے آج ایک ’سماجی ادھیکاریتا شیور‘ کا افتتاح کیا۔ جناب سبرت پاٹھک، ممبر پارلیمنٹ، قنوج نے کیمپ کے مرکزی مقام پر ’ذاتی طور پر‘ تقریب کی صدارت کی۔
446.40 لاکھ روپے کی مالیت کے مختلف زمروں کے کل 7318 معاون اور امدادی آلات پہلے سے شناخت شدہ 1973 معذوروں اور بزرگ شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے جن کا جائزہ ALIMCO کی طرف سے قنوج ضلع کے مختلف مقامات پر منعقد کیے گئے تشخیصی کیمپوں کے دوران لیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قنوج کے ممبر پارلیمنٹ جناب سبرت پاٹھک نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کے وژن ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ پر عمل کرتے ہوئے مرکزی حکومت سماج کے کمزور طبقے کو با اختیار بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ انھوں نے سماج کے کمزور طبقوں کے مفاد میں سوچنے اور کام کرنے اور معذوروں اور بزرگ شہریوں کے لیے فلاحی اسکیموں کے غیر جانبدارانہ نفاذ کے لیے کے ساتھ ساتھ انھیں سماج کے مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
قنوج میں آج منعقدہ افتتاحی تقسیم کیمپ میں مختلف قسم کے معاون آلات تقسیم کیے گئے جن میں موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل، اسمارٹ چھڑی، وہیل چیئر، آلہ سماعت مشینیں، گھٹنے کے تسمے، چشمے اور ڈینچر وغیرہ تقسیم کیے گئے۔
فالو اپ تقسیم کیمپوں میں تقسیم کی جانے والی مختلف دیگر اہم اشیا میں 585 موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل، 675 ہاتھ سے چلنے والی ٹرائی سائیکل، 415 وہیل چیئر، 1072 بیساکھی، 339 واکنگ اسٹکس، 01 رولیٹر، 05 اسمارٹ فون، 18 اسمارٹ چھڑی، سی پی چیئر، 12 ایم ایس آئی ای ڈی کٹ، 01 اے ڈی ایل کٹ (جذام کے لیے) سیل فون کے ساتھ، 636 آلہ سماعت، 335 چشمے، وغیرہ شامل ہیں۔ راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت خصوصی اشیا جو حال ہی میں بزرگ شہریوں کے لیے شامل کی گئی ہیں، وہ بھی تقسیم کی جائیں گی جن میں کموڈ 90 کے ساتھ وہیل چیئر، کموڈ 120 کے ساتھ اسٹول، سیٹ 225 کے ساتھ واکنگ اسٹک، فٹ کیئر یونٹ 409، اسپائنل سپورٹ 123، ایل ایس بیلٹ 374، گھٹنے کے تسمے، سروائیکل کالر 329 اور سیلیکون فوم کشن 420 شامل ہیں۔
کیمپوں کا انعقاد معذور افراد کے لیے مدد کی اسکیم (ADIP) برائے امداد/آلات کی خریداری/فٹٹنگ اور بزرگ شہریوں کے لیے روزمرہ کی زندگی کے معاون آلات کی تقسیم کی اسکیم راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت کیا گیا تھا جو کہ سب سے مشہور اسکیموں میں سے ایک ہیں۔
تقریب کے دوران ضلع انتظامیہ، قنوج اور ALIMCO کے سینیئر افسران بھی موجود رہیں گے۔
ایونٹ کا ویڈیو لنک ہے https://youtu.be/x9NzbojOYZ8۔
**************
ش ح۔ ف ش ع-م ف
U: 7492
(Release ID: 1841032)
Visitor Counter : 110