مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت شہری نشاۃ ثانیہ کا مشاہدہ کررہا ہے – جناب ہردیپ ایس پوری


وزیر موصوف نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی، سینٹرل وِستا پروجیکٹ کی بحالی کے ذریعے گورننس میں اہم شراکت داری کررہا ہے

سی پی ڈبلیو ڈی اپنا 168واں سالانہ دن منا رہا ہے

Posted On: 12 JUL 2022 3:43PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ بھارت ایک شہری نشاۃ ثانیہ کا مشاہدہ کر رہا ہے اور راشٹرپتی بھون کے تعمیراتی عجائبات اور دیگر مختلف یادگاریں آزاد بھارت سے پہلے کی ہماری تعمیراتی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ وہ آج یہاں سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے 168ویں سالانہ دن کی تقریبات سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی، ڈائرکٹر جنرل سی پی ڈبلیو ڈی، جناب شیلیندر شرما اور دیگر معززین موجود تھے۔

جناب پوری نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی نے کئی سالوں میں اہم عوامی کاموں کو آگے بڑھایا ہے، اور تعمیراتی انتظام کے شعبے میں ایک سرکردہ ادارہ بن گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سب سے پرانے سرکاری محکمے میں سے ایک کے طور پر، سی پی ڈبلیو ڈی نے دارالحکومت کے علاقے اور ملک کے دیگر حصوں کے سماجی و سیاسی منظر نامے میں بہت سی معرکۃ الآرا تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ برطانوی حکمرانی کے دنوں سے لے کر آزادی کے بعد تک، اور اب 21ویں صدی تک، سی پی ڈبلیو ڈی کی موجودگی مستقل اور یقینی رہی ہے۔ کسی ادارے کا اصل کردار اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ خود کو کس حد تک ڈھال لیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے، سی پی ڈبلیو ڈی مسلسل قوم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہوا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ سی پی ڈبلیو ڈی نے قومی راجدھانی خطہ کو نئی دہلی کی شکل میں راشٹرپتی بھون، نارتھ اور ساؤتھ بلاک، پارلیمنٹ ہاؤس اور اسی طرح کے دیگر اہم پروجیکٹوں کے ساتھ ترقی کی ہے۔ جناب پوری نے کہا کہ آج بھی یہ سینٹرل وستا پروجیکٹ کی بحالی، نئی پارلیمنٹ بلڈنگ، وی پی انکلیو، اور کامن سنٹرل سکریٹریٹ کی ترقی کے توسط سے گورنینس میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔ سی پی ڈبلیو ڈی کے اچھے کاموں نے قومی حدود سے بھی تجاوز کیا ہے: افغانستان کی پارلیمنٹ کو سی پی ڈبلیو ڈی نے تعمیر کیا تھا، اور یہ افغان عوام کے ساتھ بھارت کی غیر متزلزل دوستی کی علامت ہے۔

جناب پوری نے کہا کہ قوم کی تعمیر میں سی پی ڈبلیو ڈی کے کردار میں ایک بار پھر قابل دید اور نمایاں بہتری نظر آرہی ہے۔ جب بھی کوئی بہتری اور اصلاح ہوتی ہے تو کچھ مشکلات بھی ہوتی ہیں اور وہ ان لوگوں کی طرف سے آتی ہیں جن کی سرگرمیوں میں ذاتی مفادات ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم آج، اور آنے والے کل کے لیے تعمیر کا کام نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہم اگلے 250 برسوں کے لیے تعمیر کا کام کررہے ہیں، لہٰذا معیار کے تعلق سے کسی بھی قسم کی خرابی ہمیں بہت مہنگی پڑے گی اور آپ کو قوم کی تعمیر میں ایک ہی سطح کا عزم اور ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔

یہ کہتے ہوئے کہ بھارت وبا کے بعد کی دنیا میں کامیابی کے ساتھ تبدیل ہو رہا ہے، یہ تعمیرات بھارت کو ایک لچکدار، پائیدار اور جامع مستقبل کی طرف لے جانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی، جناب پوری نے کہا کہ انہیں یہ نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ سی پی ڈبلیو ڈی ماحول دوست اور پائیدار ڈھانچے کو ترجیح دے رہا ہے۔ وہ ٹیکنالوجیز جو تعمیراتی لائف سائیکل میں کاربن فٹ پرنٹ کو کم سے کم کرتی ہیں اور اس کے لئے یہ تعمیراتی ٹیکنالوجی کو دیسی اور مقامی طور پر حاصل کردہ مواد کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔

وزیر موصوف نے سی پی ڈبلیو ڈی کے متعدد عہدیداروں اور ملازمین کی ان کی شاندار کارکردگی کے لئے عزت افزائی کی۔

 

 

وزیر موصوف نے سی پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے شائع ہونے والی متعدد اشاعتوں کا اجرا کیا۔ وزیر موصوف نے نئی ویب سائٹ کے چھ ماڈیولز کا بھی آغاز کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.7484

 


(Release ID: 1841014) Visitor Counter : 153