وزارت دفاع

برازیل کی بحریہ کے وفد نے ویسٹرن نیول کمانڈ کا دورہ کیا

Posted On: 12 JUL 2022 5:07PM by PIB Delhi

برازیل کی بحریہ کے ایک وفدنے وائس ایڈ مرل لبرل اینیو زینیلاٹو، انڈسٹریل پروڈکشن اینڈ انجینئرنگ کے ڈائرکٹر کی سربراہی میں گیارہ جولائی 2022 کو وائس ایڈ مرل اجیندر بہادر سنگھ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف ، ویسٹرن نیول کمانڈ سے ملاقات کی۔

دونوں اعلیٰ افسران نے باہمی دلچسپی کے کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا جن میں دفاع اور آبدوزوں کی ٹیکنالوجی میک ان انڈیا، بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کے اقدامات اور تمام ہم خیال بحریہ / ملکوں کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے یکساں سمندری مفادات کے تئیں خیالات کے معاملے میں شامل ہیں۔

دوروزہ دورے کے دوران برازیل کے وفد نے ہندوستانی بحریہ کے افسران کے ساتھ سرگرام مذکرات کئے جن میں آبدوزوں کی دیکھ ریکھ کے معاملہ پر توجہ مرکوز کی گئی، دورے کے حصے کے طور پر وفد مجگاؤں ڈاکس شپ بلڈز لمٹڈ اور کلوری (اسکورپن) درجے کی ہندوستانی بحریہ کی آبدوز پر بھی گیا۔

برازیلی بحریہ چار اسکورپن درجے کی آبدوزیں چلاتی ہے اور ڈیزل /الیکٹرک اٹیک سب میرن کی دیکھ ریکھ کے لئے اشتراک کے امکانات تلاش کررہی ہے۔

****

 

 

U.No:7486

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1840993) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil