وزارت اطلاعات ونشریات

ہندوستان کے عوامی خدمات نشریہ کار  نے نئے علامتی نشان (لوگو) کاآغازکیا

Posted On: 11 JUL 2022 8:30PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015JTB.jpg

ہندوستان کا عوامی نشریہ کار پرسار بھارتی نے  11 جولائی 2022 کو اپنے علامتی نشان  (لوگو) کی پردہ کشائی  کی اور اسی کے ساتھ اپنی شاندار تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا۔

نیاعلامتی نشان پرسار بھار تی کے سی ای او  جناب مینک کمار اگروال  ، پرسار بھارتی کے رکن (مالیات) جناب ڈی پی ایس نیگی  اور وزارت اطلاعات ونشریات   اورپرسار بھارتی  کے سینئیر افسران کی موجودگی میں اطلاعات ونشریات کے سکریٹری   جناب اپوروا چندر  کے ذریعہ  جاری کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220711-WA0048E80Y.jpg

پرسار بھارتی کا نیا علامتی نشان اعلیٰ معنیٰ سے پُرہے۔ پرسار بھارتی ، جو کہ وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت ایک خودمختار قانونی باڈی ہے ، کے نئے علامتی نشان  میں مرکزی دائرے اورہندوستان کے نقشے میں  موجود عناصر کا مطلب عام آدمی کے لئے  اعتماد کی خدمت  ، سلامتی اورکمال ہے ۔ یہ تنظیم  ماضی میں  آل انڈیا ریڈیو  (اے آئی آر ) کے طورپر شروع ہوئی اوردوردرشن (ڈی ڈی ) بعدمیں ٹیلی ویژن خدمات کی تکمیل کے لئے وجود میں آئی  اور بالآخر پارلیمنٹ کے ذریعہ وضع کردہ  ایک قانون کے توسط سے پرسار بھارتی وجود میں آیا ، جسے علامتی نشان کی شناخت میں مرکز سے ابھرتے ہوئے اور ارتقاء کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جب کہ مرکزی دائرے  اورہندوستان کے نقشے میں موجود عناصر کا مطلب   اعتمادکی خدمت  ، سلامتی  اور ملک کے لئے کمال ہے ۔اس کا رنگ  ، ‘گہرا معتدل نیلا’ دونوں آسمان اورسمندر  کی نمائندگی کرتا ہے  اور کھلی فضاؤں ، آزادی   ، وجدان  ،  خیال  ، حوصلہ  اورحساسیت  سے مربوط ہے۔نیلا رنگ گہرائی  ، اعتماد ، وفاداری  ، خلوص ،دانشمندی  ، بھروسہ  ،استحکام ،عقیدہ  اور ذہانت   کے معانی کی بھی  نمائندگی کرتا ہے۔ نیلا رنگ  ، مذہبی شخصیات سے مربوط  ہندوستانی  اخلاقیات اور روایات ، ہندوستانی  چھوٹی  پینٹنگس میں   پائی جانے والے افسانوی کردار وں   کو بھی خراج عقدیت  پیش کرتا ہے۔

نئے علامتی نشان کی پردہ کشائی کے موقع پر پرساربھارتی کےرکن (افراد) جناب ڈی پی ایس نیگی نے  اپنے یہ رائے پیش کی کہ  پہلے فارمیٹ میں   پرسار بھارتی کے کارپوریٹ دفتر نے دونوں  اے آئی آر اور دوردرشن علامتی نشانوں  کو  ‘پرسار بھارتی ’ کے تحریری متن کے دونو ں طرف  اوردرمیان میں ہندوستانی  علامتی نشان  کا استعمال کیا تھا۔ اے آئی آر اور دوردرشن ،دونوں کی شناختوں سے  حوصلہ پاکر  پرسار بھارتی کا نیا علامتی نشان  اے آئی آر اور دوردرشن ، دونوں کے امتزاج کے طور پر  بیان کیا گیا ہے۔ یہ پرسار بھارتی  کی شناخت  کو ایک عوامی خدمت  نشریہ کار کے طور پر پورا کرنے کے لئے نہ صرف بصری شناختوں  کے عناصر کومنسلک کرتا ہے بلکہ   رنگوں کے امتزاج  سے بھی فائدہ حاصل کرتا ہے ۔

پرسار بھارتی ،جس کا ہیڈ کوارٹر نئی دلی میں ہے ، ایک قانونی خودمختار ادارہ ہے،جسے پارلیمنٹ کے ایک قانون کے ذریعہ  قائم کیا گیا  تھا۔ یہ دوردوشن ٹیلی ویژن  نیٹ ورک اورآل انڈیا ریڈیو ( اے آئی آر ) پرمشتمل ہے ، جو پہلے وزارت اطلاعات ونشریات   کی  میڈیا یونٹ تھے ۔

*************

ش ح۔اک۔رم

U-7470

 



(Release ID: 1840926) Visitor Counter : 272


Read this release in: English , Hindi