بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے دس روڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹوں میں حصے داری کو دلیپ بلڈکون لمیٹڈ(ڈی بی ایل) اور اس کی اتحادی کمپنیوں سے لے کر شرم انوائٹ کی تحویل میں دیئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 12 JUL 2022 11:26AM by PIB Delhi

ہندوستانی مسابقتی کمیشن(سی سی آئی) نے کل مسابقتی قانون، 2002 کے سیکشن 31(1) کے تحت دس روڈ انفراسٹرکچر پروجیکٹوں (ٹارگیٹ ایس پی ویز) میں حصے داری کو دلیپ بلڈ کون لمیٹڈ (ڈی بی ایل) اور اس کی اتحادی کمپنیوں سے لے کر شرم انوائٹ کی تحویل میں دیئے جانے کو منظوری دے دی۔

مجوزہ مجموعہ میں تحویل کنندہ کے ذریعے ٹارگیٹ ای پی ویز میں حصے داری کی 100 فیصد تحویل حاصل کرنا شامل ہے۔ تحویل کی شرائط میں شرم انوائٹ کی مخصوص اکائیوں کو ڈی بی ایل اور اس کی اتحادی کمپنیوں کے سپرد کرنا بھی شامل ہے۔

شرم انوائٹ ایک ٹرسٹ ہے جس کا رجسٹریشن انڈین ٹرسٹ ایکٹ، 1882 کے تحت اور سیبی کے ساتھ اس کا رجسٹریشن انوائٹ ریگولیشنز 2014 کے تحت ہوا ہے۔ اسے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے مقصد سے بطور ٹرسٹ قائم کیا گیا ہے۔

ٹارگیٹ ایس پی ویز کرناٹک، جھارکھنڈ، آندھراپردیش،مہاراشٹر، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں سڑک سے متعلق پروجیکٹوں پر کام کر رہے ہیں۔ انھیں سڑک سے متعلق مخصوص پروجیکٹ تیار کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔

ڈی بی ایل سڑکوں اور شاہراہوں  کی تعمیر، کام کاج اور دیکھ بھال کے کاموں میں مصروف ہے۔ ڈی بی ایل کو بطور ای پی سی معاہدہ کارحکومت کے ذریعے لگائی جانے والی مسابقتی بولی کی بنیاد پر سڑکوں سے متعلق پروجیکٹ حاصل ہوتے ہیں۔

سی سی آئی کا تفصیلی حکمنامہ جلد ہی منظر عام پر آئے گا۔

*****

U.No.7476

(ش ح –ق ت  - ر ا)



(Release ID: 1840906) Visitor Counter : 106


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil