وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس نے بنگلورو اور حیدرآباد کے دو ریئل اسٹیٹ گروپوں کے یہاں تلاشی مہم انجام دی

Posted On: 11 JUL 2022 7:43PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس  نے بنگلورو اور حیدرآباد کے دو سرکردہ ریئل اسٹیٹ گروپوں کے یہاں تلاشی اور ضبطی سے متعلق مہم چلائی۔ یہ دونوں گروپ تعمیرات/ فروخت/ تجارتی و رہائشی جگہوں کو پٹے پر دینے، اور تعلیمی و میزبانی خدمات جیسے کاروبار میں مصروف تھے۔ اس تلاشی مہم کے دوران بنگلورو، حیدرآباد اور چنئی میں 40 سے زائد عمارتوں پر احاطہ کیا گیا۔

اس تلاشی مہم کے دوران متعدد مجرمانہ دستاویزات اور ڈجیٹل شواہد ضبط کیے گئے ہیں۔ ضبط کردہ شواہد کے ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہوا ہے کہ زمین کے مالکان نے بنگلورو کے ایک ڈیولپر کے ساتھ مشترکہ ترقیاتی معاہدہ (جے ڈی اے)کیا تھا۔ انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کو تیار کرنے کے لیے ڈیولپر کو دی گئی زمین کے بدلے ڈیولپر سے سوپر بلٹ اپ ایریا حاصل کیا تھا۔تاہم ، زمین مالکان لین دین سے حاصل ہونے والے سرمائے کے منافع سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے، حالانکہ پروجیکٹوں کی تکمیل کی اسناد حاصل کی جا چکی ہیں۔ اس طرح کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا تخمینہ 400 کروڑ روپئے سے زائد ہے۔

ضبط شدہ دستاویزات کے شروعاتی جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ اس گروپ نے ریئل اسٹیٹ میں یونٹوں کی فروخت سے قابل شناخت آمدنی کے سلسلے میں 90 کروڑ روپئے کے بقدر کی رقم چھپائی ہے۔ اس کے علاوہ، دونوں گروپوں نے  تعمیرات و ترقیات سے متعلق کاروبار میں اخراجات میں اضافہ کرکے 28 کروڑ روپئے کے بقدر ٹیکس چوری کی ہے۔ اس کے لیے انہوں نے جعلی خریداریوں کا دعویٰ کیا  اور تعمیراتی سازو سامان کی اووَر انوائسنگ کا سہارا لیا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں گروپوں کے اہم اداروں کی جانب سے سود پر قرض لیے گئے فنڈس  کو متعلقہ اداروں/پارٹیوں کی جانب  غیر کاروباری مقاصد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔گروپ  کمپنیوں کے درمیان ایڈوانس/ قرضوں پر مشتمل لین دین کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں، جو ڈیمڈ ڈِویڈینڈ کے کردار کا حصہ ہیں اور آمدنی کے طور پر ٹیکس کے قابل ہیں۔

 

تلاشی مہم کے تحت ایک ٹرسٹ کے معاملے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹرسٹ رجسٹرڈ ٹرسٹ ڈیڈ کے مقاصد کے مطابق مخصوص مقصد کے لیے 40 کروڑ روپئے کے بقدر کی مجموعی رقم کو مخصوص قابل اجازت معینہ مدت کے اندر استعمال کرنے میں ناکام رہا ہے۔

اب تک، تلاشی مہم کے نتیجہ میں 3.50 کروڑ روپئے کے بقدر کی غیر ظاہر شدہ نقدی رقم اور 18.50 کروڑ روپئے کے بقدر سونا، چاندی  اور زیورات ضبط کیے جا چکے ہیں۔

مزید جانچ کا عمل جاری ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7458



(Release ID: 1840849) Visitor Counter : 170


Read this release in: English , Hindi , Telugu