خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) نے پنجاب میں بھارت نژاد افراد (این آر آئی) کے ساتھ شادیوں پر بیداری پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کیا


پروگراموں کا مقصد این آر آئی کے ساتھ شادیوں میں ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات پھیلانا، بچاؤ کے اقدامات اور متاثرین کے لیے دستیاب قانونی علاج کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے

Posted On: 11 JUL 2022 4:42PM by PIB Delhi

قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ‘این آر آئی شادیوں کے بارے میں آگاہی پروگرام: کیا کریں اور کیا نہ کریں، آگے کا راستہ’ کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ بھارت نژاد افراد (این آر آئی) کے ساتھ شادیوں میں ممکنہ خطرات کے بارے میں معلومات پھیلایا جاسکے اور حفاظتی اقدامات اور متاثرین کے لیے دستیاب قانونی علاج  کے بارے میں آس پاس میں بیداری پیدا کی جاسکے۔ خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) کی چیئرپرسن محترمہ ریکھا شرما، حکومت پنجاب کے این آر آئی امور کے وزیر جناب کلدیپ سنگھ دھالیوال، پنجابی یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر اروند اور خواتین کے قومی کمیشن (این سی ڈبلیو) کی ممبر سکریٹری، محترمہ میتا راجیو لوچن نے اس موقع پر اپنی شرکت سے رونق بخشی۔

یہ آگاہی پروگرامز پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے اشتراک سے اور ایس جی پی سی، پنجاب ریاستی قانونی خدمات اتھارٹی، پنجابی یونیورسٹی، گرو نانک دیو یونیورسٹی، پنچایتوں، این جی اوز اور مقامی پولیس کے اشتراک سے منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UGSD.jpg

ان پروگراموں کا مقصد این آر آئی شادیوں کے متاثرین کو ان کے حقوق سے واقف کرانا، بھارتی قانونی نظام کے تحت دستیاب علاج کے ذریعے راحت حاصل کرنے میں متاثرہ خواتین کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں جاننا اور ان کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے ممکنہ حل تلاش کرنا ہے۔ کمیشن نے عدلیہ، انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کے نامور ماہرین کو ریسورس پرسن کے طور پر مدعو کیا تاکہ شرکاء کو متاثرہ خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف مشینری کی جانب سے ادا کیے جانے والے کردار کے بارے میں آگاہی اور تعلیم دی جاسکے۔

اپنے خطاب میں این سی ڈبلیو کی چیئرپرسن، محترمہ ریکھا شرما نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ لڑکیوں کو لڑکوں کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں، خاص طور پر تعلیم میں تاکہ وہ بااختیار اور خودمختار بن سکیں۔ محترمہ ریکھا شرما نے مزید کہا کہ ‘‘یہ آگاہی پروگرامز تبھی کامیاب ہوں گے جب خاندان اور معاشرے اپنی ذہنیت کو بدلیں گے۔ براہ کرم آگاہ رہیں اور اپنی بیٹیوں کی شادی کرنے سے قبل تمام مناسب جانچ پڑتال کرلیا کریں۔ اس برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ این سی ڈبلیو ریاست بھر میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم آپ سے ہمارے ساتھ ہاتھ ملانے کی درخواست کرتے ہیں۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X3O9.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003B0VA.jpg

آگاہی پروگرام کو چار تکنیکی اجلاس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا اجلاس ‘این آر آئی شادیوں میں متاثرہ خواتین کو راحت فراہم کرنے میں عدلیہ کا کردار’، دوسرا اجلاس ‘پولیس کے کردار’ پر تھا۔ تیسرا اجلاس ‘قانونی مشینری کے کردار’ پر اور چوتھا اجلاس ‘این آر آئی شادیوں کے سماجی پہلوؤں’ پر تھا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 7453)



(Release ID: 1840826) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Telugu